شوگرملز اربوں روپے کی نادہندہ نکلیں ، شوگرملزسکینڈل کے حوالے سے تحقیقات میں اہم انکشافات

22  ستمبر‬‮  2020

لاہور(این این آئی) شوگرملزاسکینڈل کے حوالے سے اینٹی کرپشن کی تحقیقات میں اہم انکشافات ہوئے ہیں، پنجاب بھر کی شوگرملز اربوں روپے کی نادہندہ نکلیں۔تفصیلات کے مطابق شوگرملز اسکینڈل سے متعلق ہونے والی تحقیقات میں کسانوں

نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے سامنے شکایات کے انبار لگا دئیے، کین کمشنر پنجاب کے ڈیٹا کے مطابق ایک ارب روپے مل مالکان پر واجب الادا ہیں۔اینٹی کرپشن پنجاب کو موصول شکایات کے مطابق مل مالکان 3 ارب کے نادہندہ ہیں۔ڈائریکٹرجنرل(ر)اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کا کہنا ہے کہ کاشتکاروں کے خلاف زیادہ ظلم مل مالکان کررہے ہیں، غیرقانونی کٹوتیاں اور کاشتکاروں کو کم ادائیگیاں کی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ مل مالکان کی ریکارڈ سمیت طلبی جاری ہے، مکمل چھان بین کے بعد حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے، سکینڈل کے حوالے سے باریکی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ گنے کے کاشت کاروں کا استحصال ہرگز قبول نہیں، ملز مالکان کے خلاف بڑی تعداد میں شکایات موصول ہو رہی ہیں، پچھلے 2 ہفتوں میں ڈھائی ہزار شکایات موصول ہوئیں، متعین کردہ ریٹ سے کم قیمت کے حوالے سے 1363 شکایات آئیں، کاشت کاروں کو رقم کی عدم ادائیگی سے متعلق 641 شکایات موصول ہوئیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…