پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

پاکستان مسلم لیگ ن استعفے دینے کیلئے تیار نواز شریف نے کس کو یقین دہانی کرادی ‎

datetime 21  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ، پیپلز پارٹی نے اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی جبکہ نوازشریف ،فضل الرحمان اوردیگرجماعتیں اسمبلیوں سے استعفوں کے حق میں ہیں، نواز شریف نے اے پی سی کے شرکاء کو یقین دلایا کہ

آپریشن ہونے کے بعد ایک دن بھی غیرضروری لندن نہیں رہوں گا  نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو پیشکش کی کہ مولانا آپ اگرکل کہیں توہماری جماعت اسمبلیوں سیاستعفوں پرتیارہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگرسندھ اسمبلی توڑدیں توپھرعمران خان جو چاہتاہے وہ ہوگا، استعفے دینے پر این ایف سی ایوارڈ پر پی ٹی آئی حکومت اپنی مرضی کرلے گی ۔ نواز شریف نے کہا کہ ہم نے استعفے دے کر گھرتونہیں بیٹھنا اورپھراتنی زیادہ سیٹوں پر انتخابات کروانامشکل ہوگا۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے کہا کہ میاں صاحب ہم نے1985میں بھی یہ غلطی کی تھی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ ہم توانتخابات کی بات کررہے ہیں، یہ نہیں کہہ رہے کہ انتخابات میں حصہ ہی نہیں لینا ۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں لوگوں کو یقین دلانا ہے کہ ہم اسمبلیوں سے نکل کرآپ کے پاس آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی مخالفت پر نوازشریف نے کہا کہ پہلے سڑک گرم کرلیں پھراستعفے دیں گے۔ اے پی سی میں اس بات پر بھی اتفاق رائے ہوا کہ اگراستعفوں میں جلدی کی توہوسکتاہے کہ کچھ ارکان استعفے نہ دیں۔ نواز شریف نے کہا کہ فیصلے پرہماری پارٹی میں سے جواستعفے نہیں دے گا وہ ہم میں سے نہیں ہوگا، یقین دلاتاہوں کہ میرا آپریشن ہونے کے بعد ایک دن بھی غیرضروری لندن نہیں رہوں گا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…