لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی تعلیمی اداروں میں ایس اوپیز پر عملدرآمد کے باوجود کرونا اپنا اثر دکھانے لگا ، 6دنوں میں کرونا متاثرین کی تعداد 44ہو گئی ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سےتعلیمی اداروں میں سیمپلنگ کاعمل جاری ۔
تفصیلات کے مطابق لاہورکےمزید 2 طالبعلم کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ، پنجاب کےتعلیمی اداروں میں مزید 3طالبعلموں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی، 6روزکےدوران تعلیمی اداروں میں کوروناکاشکارطالبعلموں کی تعداد44ہوگئی ہے۔ حکومت کی جانب سےتعلیمی اداروں میں سیمپلنگ کاعمل جاری ہے۔دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 7 افراد انتقال کرگئے۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 35720 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 645 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 7 افراد انتقال کرگئے۔پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 3 لاکھ 5031 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 6415 تک جا پہنچی ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 361 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔