سرگودھا(این این آئی )سرگودھا کے قصبہ مڈھ رانجھا کے علاقہ گھلا پور میں گھر میں گھس کر گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات میں خاتون خانہ کی اجتماعی آبروریزی کے بعد ہمراہ ویرانے میں لیجا کر رات کی تاریکی میں دوبارہ آبررویزی کی واردات کا
ڈی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے کر ایس ڈی پی او کوٹ مومن سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔زرائع کے مطابق قصبہ مڈھ رانجھا کے گاؤں گھلا پور میں میں نصف رات کو مسلح شخص نے ساتھی کے ہمراہ رضا حسین کے گھر داخل ہو کر شہری کی مشکیں کس کر ہزاروں روپے نقدی اور قیمتی موبائل فون لوٹ لئے اور خاتون خانہ تاج بی بی کے نیند سے بیدار ہو جانے پر دونوں نے نشانہ بنا ڈالا اور جاتے ہوئے خاتون کو ہمراہ گھر سے باہر ویرانے میں لیجا کر رات کی تاریکی میں دوبارہ نشانہ بنایا اور حالت غیر میں چھوڑ کر فرار ہو گے، اس واردات پر تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے رضاحسین کی مدعیت میں سلیمان عرف مانی اور اس کے ساتھی کے خلاف زیر دفعہ 376/392/449 ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ موصول ہونے پر اور دیگر شواہد کی روشنی میں مقدمہ کو میرٹ پر یکسو کیا جائے گا۔
ڈی پی او فیصل گلزار نے تھانہ مڈھ رانجھا کے علاقہ گھلا پور میں جائے وقوعہ کا دورہ کر کے مدعی مقدمہ سے ملاقات کی اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا یقین دلایا، اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ مڈھ رانجھا نے وقوعہ سے متعلق بریفنگ دی تو ڈی پی او فیصل گلزار نے ایس ایچ او کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش کو میرٹ پر بروقت مکمل کیا جائے اور اس سلسلہ میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن خالد محمود سے واردات کے بارے معلومات حاصل کیں۔