اسلام آبادایئرپورٹ پر بیگ چھیننے کا ڈرامہ رچانے والی خاتون کی اصل حقیقت سامنے آگئی،دوران تلاشی یں14تولے سونے کے زیورات، 2لاکھ نقد، 6800 درہم کس سے برآمد ہوا ؟

21  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد( آن لائن/مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی پارکنگ میں دن دیہاڑے ابوظہبی پلٹ خاتون سے بیگ چھین لیا گیا۔خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ بیرون ملک سے آئی ہوں، میرے بیگ میں 14تولہ سونا،2 لاکھ روپے اور 6800 درہم تھے جنہیں ایئر پورٹ کی پارکنگ میں پہنچنے پر لوٹ لیا گیا۔

ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون پرواز پی کے 262 پر ابوظہبی سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی تھی۔خاتون مسافر واقعہ کی رپورٹ لے کر ڈیوٹی ٹرمینل منیجر کے پاس پہنچ گئی جس پر ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں، ملزمان کے خلاف کارروائی کریں گے۔اسلام آبادایئرپورٹ پر بیگ چھیننے کا ڈرامہ رچانے والی خاتون کی اصل حقیقت سامنے آگئی ، اےایس ایف لیڈی اہلکار نے دوران تلاشی خاتون سے زیورات اور رقم برآمد کرلی۔نجی ٹی وی کے مطابق اےایس ایف لیڈی اہلکار نے دوران تلاشی خاتون سے زیورات اور رقم برآمدکرلی۔ایئرپورٹ منیجرکا کہنا ہے کہ بیگ چھیننے کا ڈرامہ رچانے والی خاتون زیرحراست ہے، خاتون نےاپنے کپڑوں میں زیورات،رقم چھپا رکھی تھی۔خاتون نے اسلام آبادایئرپورٹ کےڈیوٹی ٹرمینل منیجر کو پارکنگ میں بیگ چھیننے کی درخواست دی تھی ، مسافرخاتون نے کہا تھا نامعلوم افراد نے آنکھوں پر اسپرے کرکے چوری کی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈاکٹرز نے خاتون کو کلیئرقرار دے دیا ہے، خاتون مسافرپی کے 262 کے ذریعےابوظہبی سےاسلام آباد پہنچی تھی اور بیگ میں14تولے سونے کے زیورات، 2لاکھ نقد، 6800 درہم تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…