پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ میں اربوں روپے کی خورد برد، پی پی ایل کی مافیا میں کھلبلی مچ گئی

20  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن) وزارت پٹرولیم نے پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ ( پی پی ایل ) میں فلیئر گیس خورد برد سکینڈل کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے اور پی پی ایل کے اعلی حکام کی خورد برد کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آئے ہیں ۔وزارت پٹرولیم کے سامنے پی پی ایل کے ایم ڈی کی منت

سماجت بھی کام نہیں آئی ہے اور اعلی حکام نے اس خورد برد سکینڈل کو حتمی نتیجہ تک پہنچانے کا عزم کیا ہے ۔ وزارت کے ایک اعلی حکام نے بتایا ہے کہ پریشر گیس کی فروخت کا پورا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے ۔ سندھ ، پنجاب اور بلوچستان میں جن کمپنیوں کو گیس فروخت کی گئی ہے ان کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے جبکہ اوگرا حکام نے بھی لائسنس کے بغیر نجی کمپنی کو گیس فروخت کرنے پر پی پی ایل حکام سے وضاحب طلب کی ہے ۔پی پی ایل کے اپنے ٹینڈر نوٹس نمبر 089/16-Smp/Sc میں لائسنس والی نجی کمپنی کو گیس فروخت کی جائے گی لیکن پی پی ایل کے شعبہ کمرشل پروکیورمنٹ ، ایم ڈی اور دیگر اعلی حکام نے اربوں روپے کی گیس لائسنس کے بغیر کمپنیوں کو دے کر قومی خزانہ کو لوٹا ہے اور نجی کمپنی نے ادائیگی کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے ۔ وزارت پٹرولیم حکام نے بتایا ہے کہ ایم ڈی پی پی ایل دو دن وفاقی دارالحکومت میں قیام کر کے اعلی حکام کی منت سماجت میں لگے رہے ہیں لیکن خورد برد تحقیقات رکوانے میں ناکام ہوئے ہیں جبکہ وزارت پٹرولیم نے اس سکینڈل کو حتمی نتیجہ تک پہنچانے کا عزم کر رکھا ہے اس حوالے سے سیکرٹری پٹرولیم اور وزیر پٹرولیم عمر ایوب خان نے کرپشن اور کرپٹ افسران کے خلاف زیرو ٹولیرنس ظاہر کر کے کرپٹ مافیا کو اہم پیغام دیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…