اب دمام مست قلندر ہوگا، يہ جلد کيفر کردار کو پہنچیں گے حکومت نے اشرافیہ کیخلاف بڑا اعلان کر دیا ‎

20  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )شہباز گل کا کہنا ہے کہ جتنی چاہيں اے پی سی بلواليں احتساب تو ہوگا۔ اب دمام مست قلندر ہوگا، يہ جلد کيفر کردار کو پہنچیں گے۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وزيراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ آل پاکستان لوٹ مار ايسوسی ايشن پھر اکٹھی ہوگئی ہے۔ دونوں خاندان پہلے اندر سے ملے ہوئے تھے۔ آج اندر باہر دونوں سے مل گئے ہيں

مگر عمران خان کا فيصلہ ہے کہ اين آر او نہيں ملے گا، جتنی چاہيں اے پی سی بلواليں احتساب تو ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جب سب چور متحد ہوجائيں تو سمجھ ليں کہ ايماندار تھانيدار آگيا ہے۔ جتنی چاہيں اے پی سی بلواليں احتساب تو ہوگا۔شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی جگہ کوئی اور ہوتا تو دباؤ ميں آکر گھٹنے ٹيک ديتا۔ ابھی بہت سفر باقی ہے۔ اس اشرافيہ کو کيفرکردار تک پہنچانا ہے۔ اب دمام مست قلندر ہوگا، يہ جلد کيفر کردار ميں ہوںگے۔قبل ازیں معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اے پی سی کا مطلب آل پاکستان لوٹ مار کمیٹی، لوٹی رقم کو بچانے کیلئے کرپٹ اشرافیہ کا گٹھ جوڑ ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ سارے چور اکٹھے ہو جائیں تو سمجھ لیں ایماندار تھانیدار آگیا، منی لانڈرنگ کیلئے قانون سازی سے انہیں اتنا مسئلہ کیوں ہے۔ جتنی مرضی اے پی سی کر لیں، این آر او نہیں ملنا۔ شریف خاندان سے زیادہ کوئی جھوٹ نہیں بول سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران اشرافیہ چاہتی تھی مکمل لاک ڈان ہو، وزیراعظم نے مکمل لاک ڈان نہیں کیا اورغریب کا سوچا۔ عمران خان نے شب و روز ایک کر کے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ وزیراعلی سندھ نے ڈھٹائی سے کہا کوئی بھوک سیمرتا نہیں دیکھا، اس بچے کی ویڈیو دیکھ لیں جس کا مرغا گندا پانی پینے سے مر گیا۔ شہباز گل نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں احساس پروگرام جیسا منصوبہ نہیں آیا، تحریک انصاف کی حکومت نے احساس پروگرام میں بلاتفریق عوام کی مالی معاونت کی۔

دوسری جانب معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ایک بار پھر آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن اکٹھی ہو رہی ہے۔میڈیا سے گفتگو معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ اپوزیشن کی منی لانڈرنگ کی پیاس بجھ نہیں رہی، یہ وہی لوگ ہیں جو اپنے ساتھ اپنے کھانے اور برتن ساتھ لے کر جاتے تھے، ان کے پتیلے بھی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مری جاتے تھے، وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ

جب سارے چور اکٹھے ہو جائیں تو سمجھ جائیں شہر میں ایماندار تھانیدار آ گیا ہے، دو سالوں میں پانچویں اے پی سی ہو رہی ہے، انہیں کیوں عمران خان سے اتنا خوف ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ جھوٹ میں شریف خاندان کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا، دبئی ٹاور سے لیکر لندن فلیٹس سب ان کے ہیں، جھوٹے خط دینے پر قطری شہزادے نے بھی پناہ مانگی، ڈاکا زنی پر کسی کو انعام ملا تو آصف زرداری

بلامقابلہ منتخب ہوں گے، حساب مانگیں تو کہتے ہیں سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے۔شہبازگل نے کہا کہ آصف زرداری نے کہا (ن) لیگ کو جب بھی حکومت ملی پاکستان کو کنگال کردیا، آج آل شریف بلاول زرداری کے پاس حاضر ہے، آج شہبازشریف علی بابا چالیس چور کے گھر جا رہے ہیں، رینٹ اے کراؤڈ والے مولانا بھی ان سے ملنے جا رہے ہیں، اپوزیشن والے مل کر این آر او مانگ رہے ہیں، آج ایک بار پھر آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن اکٹھی ہو رہی ہے، آج اے پی سی نہیں کرپٹ اشرافیہ کا گٹھ جوڑ ہونے جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…