عوام کی عزت کے رکھوالے نے ہی عزت لوٹ لی، 15 پر کال کرنے والی لڑکی کو تھانہ بلا کر تفتیشی افسر نے آبرو ریزی کر دی، پیٹی بھائی کو بچانے کیلئے پولیس افسران میدان میں آ گئے

20  ستمبر‬‮  2020

گوجرانوالہ(این این آئی) دادرسی کیلئے 15 پر کال کرنے والی لڑکی کو تھانہ اروپ میں بلا کر مبینہ طور پر تفتیشی افسر نے عزت لوٹ لی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ میں 15 پر دادرسی کے لیے کال کرنے والی لڑکی کو تھانے بلا کر انکوائری

کے بہانے شیطان صفت اے ایس آئی نے نہ صرف مبینہ طور پر آبرو ریزی کا نشانہ بنا ڈالا بلکہ لڑکی کا موبائل نمبر بھی دیگر اہلکاروں میں بھی بانٹ دیا جو اسے بار بار تنگ کر رہے ہیں۔متاثرہ لڑکی نے انکوائری آفیسر کے خلاف سی پی او گوجرانوالہ کو درخواست جمع کرادی جس پر سی پی او رائے بابر نے ایس پی صدر اور ایس پی سول لائن کو انکوائری کا حکم دیا۔ درخواست میں اے ایس آئی یاسین کی جانب سے ہراساں کرنے کا الزام بھی سامنے آیا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ تھانے اروپ کے علاقے میں اوباش افراد نے جھگڑے کے دوران کپڑے پھاڑ دیئے جس پر میں نے 15 پر مدد کے لیے کال کی تھی اور پھر مجھے تفتیش کے بہانے بلا کر اے ایس آئی مبشر نے مبینہ طور پر آبرو ریزی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے متعدد افسران پیٹی بھائیوں کو بچانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں اور متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ کو راضی نامہ کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…