جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

نہ عدالت نے نوٹس لیا اور نہ ہی نیب حرکت میں آیا عاصم سلیم باجوہ کے خاندانی اثاثے اربوں میں کیسے پہنچے ؟

datetime 20  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے لندن سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاصم سلیم باجوہ کا ایشو سامنے آیا ، میرا یہ پوچھنا ہے کہ اتنا بڑا سیکنڈل منظر عام پر آیا خاندانی اثاثے اربوں روپے کے کیسے اور کب بن گئے ؟لیکن یہ سوال پوچھنے کی کسی میں جرات نہیں ہوئی ،میڈیا پرخاموشی چھا گئی ، نہ عدالت نے کوئی نوٹس لیا

اور نہ ہی نیب نے حرکت کرنا گوارہ کیا، نہ کوئی ریفرنس دائر ہوا اور نہ کوئی جے آئی ٹی تشکیل دی گئی اور نہ کوئی پیشی ہوئی ، پھر وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں میں کسی کو این آراو نہیں دوں گا ۔ میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کون ہے جسے آپ این آر او نہیں دینا چاہتے ۔ قبل ازیں سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ پاکستانی عوام کو اس وقت کتنی مشکلات کا سامنا ہے ، یہ کانفرنس فیصلہ کن موڑ پر ہورہی ہے۔ ہر طرح کی مصلحت چھوڑ کر اپنی تاریخ پر نظر ڈالیں اور بے باک فیصلہ کریں ،دعا ہے کہ آصف زرداری کو صحت عطا فرمائے ، پرسوں بلاول بھٹو سے بات کر کے بہت خوشی ہوئی جسے کبھی نہ بھلا سکوں گا، اب نہیں تو کبھی نہیں ، مولانا فضل الرحمن کی سوچ سے متفق ہوں،ملک کا نظام وہ چلائیں جس کو عوام اکثریت دے۔یہ بات ملک کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ 73سالہ تاریخ میں کسی بھی وزیر اعظم کو پانچ سالہ مدت پوری نہیں کرنے دی گئی ، ہر ڈکٹیٹر نے اوسطً9سال غیر آئینی طور پر حکومت کی ، جبکہ عوام کے ووٹرز سے منتخب وزرا ئے اعظم کو اوسطً2سال سے زیادہ کا عرصہ شاید ہی ملا ہو۔پاکستان کو جمہوری نظام سے مسلسل محروم رکھا گیا، 2بار آئین توڑنے والوں کو بریت کا سرٹیفکیٹ عدالت نے دیا،ڈکٹیٹرز کو آئین سے کھلواڑ کرنے کا اختیار دیا گیا،جب ڈکٹیٹر کو پہلی بار کٹہرے میں لایا گیا تو سب نے دیکھا کیا ہوا؟اس کے برعکس ان وزرائے اعظم کو دیکھئے جو عوام کے ووٹوں سے وزیر اعظم بنے ۔ اس نااہل حکومت نے پاکستان کو کہاں سے کہاں لاکھڑا کیا ہے، معیشت بالکل تباہ ہو چکی ہے ، پاکستانی روپیہ بھارت، بنگلہ دیش، نیپال سے بھی نیچے گر چکا ہے ، غریب کیلئے دو وقت کی روٹی مشکل ہو چکی ہے ، بجلی ، گیس کے بل آسمان سے باتیں کر رہے ہیں ، اس نااہل حکومت نے ہر معاملے پریو ٹرن لیا ہے ۔ قرضوں میں اتنا اضافہ ہو گیا ہے کہ پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں۔ووٹ کو عزت نہ ملی اور قانون کی حکمرانی نہ آئی تو پاکستان معاشی طور پر مفلوج ہی رہے گااور ایسے ممالک اپنے دفاع کے قابل نہیں رہتے ، خاص طور پر جب ، جب دشمن ممالک آپ کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…