پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

حضرت عمر فاروقؓکے دور میں ایک شخص چوری کرتے پکڑا گیا ،چور کو لایا گیا تو وہ رو پڑا اور کہنے لگا یہ میری پہلی چوری تھی میرے ساتھ رعایت کریں ،حضرت عمرؓ نے فرمایا قدرت کسی شخص کو پہلی یا دوسری غلطی پر سزا نہیں دلاتی بلکہ تب ۔۔۔ایمان افروز واقعہ

datetime 20  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر کالم نگار جاید چودھری اپنے کالم ’’بالامستری ‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔۔۔۔ہم اگر حضرت عمر فاروقؓ کی شخصیت کو دو لفظوں میں بیان کرنا چاہیں تو ”عدل فاروقی“ لکھ دینا کافی ہو گا‘ حضرت عمرؓ انصاف کے معاملے میں انقلابی تھے‘ یہ عدل کرتے وقت

شریعت سے بھی گنجائش نکال لیتے تھے مثلاً حجاز اور شام میں قحط پڑا‘ لوگوں نے بھوک سے تنگ آ کر خوراک چوری کرنا شروع کر دی‘ آپؓ نے چوری کی سزا معطل کر دی‘ اپنے صاحب زادے کا ایشو سامنے آیا‘ گورنر مصر نے عرض کیا ”جناب ہم شریعت کے مطابق سزا دے چکے ہیں“ مگرآپؓ نے اپنے صاحب زادے کو لٹا کر اپنے ہاتھوں سے کوڑے مارے۔فارس کے ساتھ جنگ میں مجاہدین کم ہو گئے‘ آپؓنے عراق کے عیسائیوں اور مسیلمہ کذاب کے مرتدین کو بھی فوج میں بھرتی کرلیا اور بدکاری کے ایک مقدمے کے دوران نوجوان نے عرض کیا‘ میں اور یہ لڑکی دونوں جوان ہیں مگر ہمارے والدین نے ہماری شادی نہیں کی‘ آپؓ نے دونوں کا نکاح کرا دیا اور لڑکے اور لڑکی کے والدین کو کوڑے مروادیے‘یہ واقعات ثابت کرتے ہیں آپ ؓ انصاف کرتے ہوئے بڑی سے بڑی گنجائش نکال لیتے تھے‘ آپؓ کے دور کا واقعہ ہے‘ آپؓ کے سامنے ایک چور لایا گیا‘ آپؓ نے اسے سزا سنا دی‘ اس نے رو کر عرض کیا ”یہ میری پہلی چوری ہے‘ میرے ساتھ رعایت کی جائے“ آپؓ نے فرمایا‘ تم جھوٹ بول رہے ہو کیوں کہ قدرت کسی شخص کو پہلی یا دوسری غلطی پر سزا نہیں دلاتی‘ انسان جب تک اعتدال سے باہر نہیں نکلتا‘ یہ اس وقت تک پکڑا نہیں جاتا‘ تم بھی عادی چور ہو ورنہ قدرت تمہارے ساتھ رعایت کرتی“ آپؓ کی یہ بات تحقیق کے بعد سچ ثابت ہو گئی‘ مجرم نے تفتیش کے دوران اعتراف کر لیا وہ ماضی میں بھی چوری کی وارداتیں کرتا رہا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…