فرسٹ ائیر میں فیل طلبا کیلئے حیرت انگیز پالیسی جاری

19  ستمبر‬‮  2020

لاہور(این این آئی) انٹرمیڈیٹ طلبا کیلئے پروموشن پالیسی جاری، طلبا کو فرسٹ ائیر کے نمبروں کی بنیاد پر سیکنڈ ائیر کے نمبرز دینے کا فیصلہ، فرسٹ ائیر میں فیل ہونیوالے طلبا کو بھی رعایتی نمبروں سے انٹرمیڈیٹ کی ڈگری ملے گی۔

سپیشل کیٹیگری میں شامل طلبا کیلئے امتحانات کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے بورڈز کے طلبا کو پروموٹ کرنے کے حوالے سے باقاعدہ پالیسی جاری کر دی گئی، پالیسی کے مطابق سیکنڈ ایئر کے امتحان میں فیل ہونیوالے طلبا کو بھی فرسٹ ائیر کی بنیاد پر نمبرز دیکر پاس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایسے امیدوار جو بورڈ امتحانات میں امپروو کرنے کیلئے سیکنڈ ائیر کا امتحان میں شرکت نہیں کر سکے،ان طلبا کو فرسٹ ائیر کے برابر نمبرز دیکر پاس کیا جائے گا جبکہ 2020 میں انٹرمیڈیٹ کا امتحان دینے کیلئے آخری چانس کے حامل طلبا کو اوسطا نمبروں کی بنیادپرپاس کیا جائے گا۔ پالیسی دستاویز کے مطابق فرسٹ ائیر کے 40 فیصد مضامین میں فیل ہونیوالے طلبا کو پاسنگ نمبروں سے ڈگری دی جائے گی۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے بورڈز کو سپیشل امتحانات کے انعقاد کرنے کیلئے بھی ہدایات جاری کی ہیں تاہم سپیشل امتحانات کیلئے 4کیٹیگریز تشکیل دی گئی ہیں۔

ان کیٹیگریز میں پارٹ ون اور پارٹ ٹو کا مشترکہ امتحان دینے والے امیدوار سپیشل امتحان دے سکتے ہیں اور مدارس کے طلبا کیلئے بھی سپیشل امتحانات میں شرکت کی اجازت ہوگی۔پالیسی کے مطابق سائنس کے پریکٹیکل نہ ہونے کی بنا پر پچاس فیصد نمبرز طلبا کو ایوارڈ کرنے کا

فیصلہ کیا گیا ہے، پالیسی کے مطابق صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز طلبا کے نتائج جاری کرنے کے پاپند ہوں گے۔واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ نتائج کا حتمی شیڈول بھی جاری کردیا، جس کے مطابق نتائج کا اعلان 22 ستمبر کو شام 5 بجے کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…