ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

قائمہ کمیٹیز میں ارکان پارلیمنٹ کی غیر حاضری کے باعث قومی خزانہ کو بھاری نقصان کا انکشاف

datetime 19  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)قائمہ کمیٹیز میں ارکان پارلیمنٹ کی غیر حاضری کے باعث قومی خزانہ کو بھاری نقصان کا انکشاف ہوا ہے،کراچی،لاہور،کوئٹہ اور دیگر شہروں سے افسران کی حاضری،ٹی اے ڈی اے اور سفری اخراجات پر لاکھوں روپے روزانہ خرچ ہونے لگے ہیں،سوال پوچھنے

والے ارکان پارلیمنٹ کی عدم حاضری پر ایجنڈا ملتوی کردیا جاتا ہے۔گزشتہ روز سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار اجلاس میں سینٹر سراج الحق کی جانب سے سی ای او سٹیل ملز سے سوال پوچھا گیا تھا جس کے پیش نظر مذکورہ سی ای او بریگڈئر ریٹائرڈ شجاع حسن مسلسل دو بار کراچی سے یہاں اسلام آباد کمیٹی میں آئے مگر سوال پوچھنے والے سینٹر سراج الحق کمیٹی سے غیر حاضر رہے ،گزشتہ روز کمیٹی اجلاس میں مذکورہ آفیسر نے کہا کہ انکا اپنے سٹاف کے ہمراہ ایک وزٹ دو لاکھ روپے کے قریب پڑتا ہے اور میری کمیٹی سے درخواست ہے کہ وہ بریفنگ لے لیں اور اگلے اجلاس میں آنے سے معذرت قبول کر لی جائے ،اس انکشاف پر کمیٹی ارکان نے ایک دوسرے کی جانب دیکھتے ہوئے اظہار ندامت بھی کیا،مذکورہ آفیسر نے کہا کہ وہ کام کو چھوڑ کر کراچی سے اسلام آباد اپنے سٹاف کے ساتھ آتے ہیں لیکن معزز سینٹر موجود نہیں ہوتے ہیں،واضع رہے کہ روزمرہ کی کمیٹیوں میں یہ بات مشاہدہ میں آئی ہے کہ متعدد افسران کمیٹیوں سے غیر حاضر رہتے ہیں اور ملک بھر سے افسران انکے سوالوں کاجواب دینے پہنچ جاتے ہیں اور ا سکا بوجھ قومی خزانہ پر پڑ رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…