لاہور (آن لائن) سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کنکشن کے سلسلے میں پبلک کوٹہ ختم کرنے کے بعد اندرون خانہ سفارشی بنیادوں پر 4 ہزار گیس کنکشن دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے، بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کو گیس کے صارفین کے لئے 36 ہزار کنکشن فراہم کرنے کا کوٹہ دیا
تھا لیکن کمپنی نے 32 ہزار کنکشن فراہم کرنے کے بعد ازخود ہی کنکشن کی فراہمی پر پابندی عائد کر دی جبکہ 36 ہزار میں سے باقی چار ہزار کنکشن کمپنی نے سیاسی اور بیوروکریسی کے اثرورسوخ اور سفارشات کے تحت فراہم کر دیئے ہیں جبکہ کمپنی ذرائع نے گیس کنکشنوں پر عائد پابندی کو خود ساختہ قرار دیا ہے۔