اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

2 سال سے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا رکھا ہے، تحریک انصاف کے رہنما اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

datetime 19  ستمبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی)سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی بجلی اورسوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ پرکے الیکٹرک اور ایم ڈی سوئی سدرن گیس کے دفترجاپہنچے اورکراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ اورسوئی گیس کی بندش کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے معاملہ وفاقی وزیرتوانائی کے سامنے اٹھانے کا اعلان کیا۔فردوس شمیم نقوی کی قیادت میں تحریک انصاف

کے وفد نے ایم ڈی سوئی سدرن سے ملاقات کی وفد میں اراکین اسمبلی سدرہ عمران ،راجہ اظہر،شاہنواز جدون ،رمضان گھانچی، شہزاد قریشی،سعید آفریدی،رابستان خان بھی موجودتھے۔فردوس شمیم نقوی کا اس موقع پران کا کہنا تھا کہ کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ،پریشر میں کمی اور بلنگ کی شکایات ہیں،اس معاملے پر وفاقی وزیر سے بھی رابطے میں ہیں،کے الیکٹرک حکام پرانہوں نے واضح کیا کہ جو ادارہ لوڈ شیڈنگ ختم نہ کرسکتا ہو اسے کراچی سے نکال دینا چاہیئے،ان کا کہنا تھا کہ دو سال میں اب تک کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا ہے،آئندہ ہفتے وفاقی وزیر عمر ایوب کے سامنے احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا وفاق میں کس کی حکومت ہے،عوامی مسئلہ پراحتجاج کریں گے اورمسئلہ کے حل تک لڑیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے کراچی کے لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ ہر ماہ کے الیکٹرک آئیں گے اور آپ کو پروگریس دیں گے،کے الیکٹرک کے پاس ہزار میگا واٹ تو صرف گیس پر چلنے والییونٹ ہیں ہیں،کراچی میں دو پاور پلانٹ بن رہے ہیں،ساڑھے چا سو میگا واٹ کا ایک پلانٹ مارچ 2021میں چلے گا اور دوسرا مئی میں،جامشورو کی لائن آپ گریڈ ہونے سے چار سو میگاواٹ بجلی آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے چھ سات دن سے شہر میں لوڈ شیڈنگ بڑھ گئی ،شہریوں کوچاہیئے کہ نیپرا کی ہیلپ پر بھی شکایت کریں اگر زیادہ بجلی جا رہی ہے،

سوئی گیس نہ ہونے کی وجہ سے،تین سو میگا واٹ بجلی کم پیدا ہو رہی ہے جس کی وجہ سے پانچ سو میگا واٹ کا شارٹ فال ہے،اگر کے الیکٹرک کو ایل این جی دی جائے تو اس سے بجلی کی پیداوار کی قیمت کیا ہو گی ہم نے کے الیکٹرک سے تفصیلات مانگی ہیں،جسے دیکھ

کرگیس کی قلت کا مسئلہ حل کریں گے۔ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ دو سال سے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا رکھا ہے وزیراعظم سمیت سب کو شرم دلائیں گے۔ پی ٹی آئی کے رہنما اپنی ہی حکومت پر برس پڑے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…