اریبہ کو بے ہوش ہونے کے بعد پانی مارکر ہوش میں لانے کی کوشش کی گئی 20 منٹ تک اسکول انتظامیہ والد کا انتظار کرتی رہی،افسوسناک انکشاف

18  ستمبر‬‮  2020

کراچی(این این آئی)نویں جماعت کی طالبہ کی ہلاکت کی رپورٹ میں اسکول انتظامیہ کی غفلت کے شواہد سامنے آگئے۔کراچی میں اسکول کھلنے کے پہلے ہی روز طالبہ کے جاں بحق ہونے کے معاملے پر سیکریٹری تعلیم نے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ

وزیر تعلیم کو بھیج دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نویں جماعت کی طالبہ صبح ساڑھے 7 بجے ڈرائیور کے ساتھ اسکول آئی جہاں وہ سیڑھیوں پر گر کر بے ہوش ہوگئی۔ اریبہ کو بے ہوش ہونے کے بعد پانی مارکر ہوش میں لانے کی کوشش کی گئی اور والد کو فوری بلایا گیا۔طالبہ کے بے ہوش ہونے کے بعد 20 منٹ تک اسکول انتظامیہ والد کا انتظار کرتی رہی، حالانکہ کسی بھی اسکول میں اگر شاگرد بے ہوش ہو تو والدین کا انتظار کرنے کے بجائے طبی امداد دی جاتی ہے۔اسکول انتظامیہ نے بتایا کہ اس کے والدین کو اطلاع دی گئی اور انتظار کیا گیا، پھر والد کے آنے کے بعد بچی کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ والدہ کے مطابق اریبہ کو ماسک پہننے سے سانس لینے میں دشواری ہوتی تھی۔والد نے تحقیقاتی کمیٹی کو بیان دیا کہ اریبہ مکمل صحت مند تھی اور اسے سانس لینے میں کسی دشواری کا سامنا نہ تھا، بچی نے والدین کی ہمراہ حال ہی میں عمرہ ادا کیا تھا اور سعودی عرب سے والدین کے ہمراہ 18 اگست کو کراچی واپس آئی تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…