عبدالعلیم خان کے ایک ارب 40 کروڑ مالیت سے زائد اثاثہ جات، نیب ہاتھ ڈالنے کیلئے تیار، تہلکہ خیز انکشاف

18  ستمبر‬‮  2020

لاہور( این این آئی)چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب )جسٹس (ر)جاوید اقبال کے لاہور بیورو کے دورہ کے بعد نیب نے پنجاب کے سینئر وزیر عبد العلیم خان کے خلاف غیرقانونی اثاثوں کا ریفرنس منظوری کے لئے ہیڈ کوارٹر ارسال کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے پنجاب کے سینئر پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ریفرنس منظوری کیلئے ہیڈکوارٹر ارسال کردیا۔ گزشتہ روز چیئرمین نیب کے لاہوربیورو کے دورے پرکمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم نے ان سے زبانی منظوری حاصل کی ۔ذرائع کے مطابق عبد العلیم خان کیخلاف 1 ارب 40 کروڑ مالیت کے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس تیار کیا گیا ہے۔ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ریفرنس میں عبدالعلیم خان کے نام اندرون و بیرون ملک متعدد اثاثہ جات کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ ان کے دو مبینہ فرنٹ مین عمرفاروق اورعمیر کے ذریعے پارک ویو سوسائٹی میں ہیر پھیر کے شواہد حاصل کئے گئے ہیں۔نیب ذرائع کے مطابق 400 سے 500 متاثرین کے پلاٹوں کو معروف ہائوسنگ سوسائٹی میں منتقلی کرتے ہوئے مذکور فرنٹ مین نے عبدالعلیم خان کو کروڑوں روپے کا غیرقانونی انداز میں فائدہ پہنچایا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…