منگل‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ڈسٹرکٹ جیل ملتان کا دورہ،بنیادی سہولتوں کی عدم دستیابی اور فرائض سے غفلت پر سپرنٹنڈنٹ جیل معطل

datetime 17  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آج ڈسٹرکٹ جیل ملتان کا بھی دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر جیل میں قیدیوں کے مسائل، بنیادی سہولتوں کی عدم دستیابی اور فرائض سے غفلت پر سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری ارشد وڑائچ کو معطل کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے جیل کے ہسپتال کا بھی معائنہ کیا اور قیدی مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قیدی مریضوں سے ان کے مسائل پوچھے اور دل کے عارضے میں مبتلا قیدی کو علاج کی بہترین سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قیدیوں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ قیدی بھی انسان ہیں، انہیں قانون کے مطابق سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بیرکوں میں جا کر قیدیوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کئے۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ کے مسائل حل کرنے کیلئے آیا ہوں اور آپ بلاخوف مجھے اپنے دل کی بات بتائیں۔آپ کا جو بھی جائز مسئلہ ہوا، حل کروں گا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قیدیوں سے درخواستیں لیں اور ان پر عملدرآمد کیلئے ضروری ہدایات دیں۔ وزیراعلیٰ نے بیرکوں میں پنکھوں کی کم رفتار پر ناراضگی کا اظہار کیا اور بیرکوں میں ایگزاسٹ فین لگانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شکایت باکس کھولنے کا کہا تو جیل کا عملہ چابی نہ ڈھونڈ سکا۔ شکایت باکس توڑنے پر خالی نکلے۔ وزیراعلیٰ نے اس پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر شکایت باکس خالی پڑے ہیں تو انہیں رکھنے کا کیا فائدہ؟ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے الیکٹرک واٹر کولر میں پانی چیک کیا تو پانی گرم تھا جس پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے استفسار کیا لیکن سپرنٹنڈنٹ جیل تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ڈسٹرکٹ جیل میں یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ جیل کی تزئین کے پروگرام کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ نے شجرکاری مہم کے تحت جیل میں پودا بھی لگایا اور شجرکاری مہم کی کامیابی کے لئے دعا مانگی۔

موضوعات:



کالم



پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟


’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…