منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعلیٰ نے ملتان میں انجینئرنگ یونیورسٹی کے نئے کیمپس اور خصوصی وہیل چیئر بنانے کے سینٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج ملتان میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے نئے کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا۔ نیا کیمپس لاڑ کے قریب بہاولپور روڈ پر 10 کنال رقبے پر محیط ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے آواز سے کنٹرو ل ہونے والی خصوصی وہیل چیئر بنانے کے سینٹر کا سنگ بنیا د بھی رکھا۔ وزیراعلیٰ نے نابینا افراد کیلئے پبلشنگ سینٹر برائے بریل کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خواتین پر تشدد کے واقعات کے سدباب کے لئے قائم سینٹر کی بحالی کے پروگرام کا آغاز کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سرکٹ ہاؤس میں شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سرکٹ ہاؤس ملتان میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام جنوبی پنجاب صوبے کی جانب پہلا قدم ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کو اسمبلیوں میں دو تہائی اکثریت حاصل نہیں لیکن تحریک انصاف کی حکومت نے الیکشن میں جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا جو وعدہ کیا اس کی جانب قدم اٹھ رہے ہیں اور ملتان اور بہاولپور میں سیکرٹریٹ قائم کئے گئے ہیں اور بہت جلد وزیراعظم عمران خان ملتان اور بہاولپور میں سیکرٹریٹ کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ہمیں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کیلئے بہت محنت کرنا پڑی اور اس ضمن میں رولز آف بزنس میں تبدیلیاں کی گئیں اور آج جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں 16 سیکرٹریز تعینات ہیں۔ جنوبی پنجاب کیلئے مختص ترقیاتی فنڈز کی رنگ فینسنگ کی گئی ہے اور یہ فنڈز صرف جنوبی پنجاب پر ہی خرچ ہوں گے۔ انشاء اللہ جنوبی پنجاب صوبہ بھی بنے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، ملتان کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا شکرگزار ہوں جنہوں نے ملتان کی ترقی کیلئے ہمیشہ ساتھ مل کر کام کیا۔ ملتان میں اپنے وکیل دوستوں سے ملاقات میرے لئے

بے حد خوشی کا باعث ہے۔ ملتان کو میں اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں اور میں یہاں کے لوگوں اور ان کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہوں۔ ملتان میگاسٹی ہے اور اس کی ضروریات اور مسائل بھی زیادہ ہیں۔ کئی دہائیوں تک ملتان میں کوئی نیا ہسپتال نہیں بنایا گیا۔ تحریک انصاف کی حکومت نے شہر کی ضروریات کا احساس کرتے ہوئے نشتر ہسپتال ٹو کا منصوبہ شروع کیا اور یہ ہسپتال جلد فنکشنل ہوگا۔ وہاڑی ملتان روڈ کی دو رویہ تعمیر

بھی جلد شروع ہوگی اور اس منصوبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کیا جائے گا۔ خواتین پر تشدد کے واقعات کے سدباب کے لئے قائم سنٹر کو بھی ازسرنو فعال کردیا گیا ہے اور اس سنٹر کے لئے تمام تر وسائل اور معاونت فراہم کریں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایمرسن کالج ملتان کو اپ گریڈ کرکے یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ انجینئرنگ یونیورسٹی کے نئے کیمپس کا بھی سنگ بنیاد آج رکھ دیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ جیل کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے گا اور غلہ منڈی، ٹمبرمارکیٹ اور لوہا مارکیٹ کو بھی بتدریج شہر سے باہر منتقل کر دیا جائے گا اور اس ضمن میں کمشنرملتان کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور وکلاء کا تعلق بہت پائیدار ہے اور یہ تعلق کسی بیان کا محتاج نہیں۔ وکلاء برادری نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے۔میرا تعلق بھی وکلاء برادری سے ہے اور میں وکلاء برادری کے مسائل

کا پورا ادراک رکھتا ہوں۔ کورونا کی وجہ سے مشکل مالی حالات کا شکار ہونے والے وکلاء کیلئے بار کونسلز کے ذریعے 12 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کی۔ ہم بار کی گرانٹ کو مزید بڑھائیں گے۔ ملتان میں وکلاء برادری کیلئے جگہ انتہائی کم ہے اور میں آج پولیس لائنز میں 20 کنال اراضی اور ڈسٹرکٹ کورٹس میں 6 کنال اراضی وکلاء برادری کیلئے مختص کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ ملتان کی کچہری میں آنے والے لوگوں، وکلاء کیلئے پارکنگ

کا مسئلہ بہت گھمبیر ہے اور میں آج پارکنگ پلازہ بنانے کا بھی اعلان کرتا ہوں۔ صحافی کالونی کیلئے 5 کروڑ 31 لاکھ روپے کے فنڈز کا چیک ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے بار اور بنچ کے درمیان بہترین ورکنگ ریلیشن شپ کیلئے لائق تحسین کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صدر ملتان پریس کلب شکیل انجم کے مطالبے پر صحافی کالونی فیز2 کا اعلان کیا اور کہا کہ صحافی کالونی فیز2 کے حوالے سے صحافیوں کے مطالبے پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ملتان بار کی جانب سے اعزازی ممبرشپ دی گئی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…