عثمان بزدار ان ایکشن، اچانک دورے کر کے خود عوامی مسائل اور صورتحال کا جائزہ لینے پر عمل درآمد شروع کر دیا

17  ستمبر‬‮  2020

سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے اچانک دورہ کر کے خود عوامی مسائل اور صورتحال کا جائزہ لینے پر عمل درآمد شروع کر دیا وہ رات گئے بغیر پروٹوکول ملتان کے مختلف علاقوں کے اچانک معائنہ کے لئے نکل پڑے اور ملتان انتظامیہ ان کی آمدسے لاعلم رہی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اچانک رات گئے ملتان کا دورہ کر کے صفائی کی خراب صورتحال اور سٹریٹ لائٹس کی بندش کا نوٹس لے لیا اور متعلقہ اداروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکام کی باز پرس کی۔وزیراعلی نے صفائی کی ابتر صورتحال پر ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیڈپٹی منیجر عثمان خورشید اورانچارج سٹریٹ لایٹس محمد نفیس احمد کو معطل کر دیا ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سٹریٹ لائٹس بند ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔وزیراعلیٰ کے حکم پر چیف آفیسرملتان میٹروپولٹین کارپوریشن کو انکوائری افسر مقرر کردیا گیا۔وزیراعلیٰ کا بوسن روڈ ، ملتان پبلک سکول اور بعض دیگر علاقوں میں کوڑا کرکٹ دیکھ کر سخت ناراضگی کااظہار کیا اور ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے جواب طلب کر لیا جبکہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر چیف ایگز یکٹو آفیسر ایم ڈبلیو ایم سی سے 2 روز میں تحریری وضاحت مانگ لی گئی ۔

وزیراعلی نے کہا کہ ملتان شہر کی صفائی کی ذمہ داری ایم ڈبلیو ایم سی پر عائد ہوتی ہے،کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کروں گا ـعثمان بزدارنے کہا کہ شہر میں صفائی کی صورتحال کا خود جائزہ لیا اور وارننگ کے باوجود بہتری نہ ہونا افسوسناک ہےـعثمان بزدار نیشہر میں سٹریٹ لائٹس

کو ترجیحی بنیادوں پر فوری طو رپر درست کا حکم دیا۔کیونکہ سٹریٹ لائٹس روشن نہ ہونے سے عوام کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہےـچیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن سب انجینئر نفیس احمد کے خلاف 2میں روز انکوائری کر کے رپورٹ پیش کریں گے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ایم ڈبلیو ایم سی کے ڈپٹی منیجر عثمان خورشید کے خلاف انکوائری کی رپورٹ 2 روز میں پیش کریں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…