لاہور( این این آئی)مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جہانگیرترین کو19 ستمبر کوایف آئی اے لاہور کے دفتر میں طلب کر لیا ۔ جہانگیر ترین سے جیکیٹی فارمنگ کے اثاثے خریدنے کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ۔مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جمعہ کوجہانگیرترین کے بیٹے علی ترین کوبھی طلب کرلیاہے ۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جہانگیرترین اورعلی ترین
ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔تحقیقاتی ٹیم جہانگیرترین کیخلاف4بڑے الزامات کی تحقیقات کررہی ہے ۔جہانگیرترین پر15ارب روپے سے زائدکے کارپوریٹ فراڈکاالزام ہے ۔جہانگیرترین کوجاری نوٹس میں تمام ضروری دستاویزات ساتھ لانیکی ہدایت کی گئی ہے ۔جہانگیرترین پر یہ الزامات شوگرکمیشن نے اپنی رپورٹ میں لگائے تھے۔