منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

ٹک ٹاک سٹار عادل راجپوت کی موت کی خبر جھوٹی نکلی بیوی نے ہی فالورزاور لائیکس بڑھانے کیلئے افواہ پھیلائی

datetime 16  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی معروف ٹک ٹاکر عادل راجپوت کی موت کی خبر جھوٹ ہونے کی تصدیق ، عادل ایکسیڈنٹ ہونے کی وجہ سے شدید زخمی ہوئے تاہم وہ اپنے گھر پہنچ گئے ہیں ان کے ٹک ٹاک اکائونٹ سے ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں دیکھا جا سکتا ہے ۔ جبکہ ان کی اہلیہ کی طرف سے ایک اور ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے کہ اللہ تعالی نے عادل کو نئی زندگی دی ہے ،

عدنان نے کال کی تھی ، عادل دراصل بیہوش ہو گئے تھے جس کی وجہ سے عادل کوسمجھ نہیں آئی اس نے گھر کال کر کے یہ بولا کہ عادل کی ڈیتھ ہو گئی ہے ۔ مجھے بھی اس وقت سمجھ نہیں آیا ہم اس حوالے سے کوئی ویڈیو نہیں بنا سکےکیونکہ ہم لوگ راستے میں تھے ، ابھی ہم لوگ گھر پہنچے ہیں ، الحمد اللہ ، اللہ پاک نے عادل کو نئی زندگی و ی ہے ۔ آپ لوگوں کی دعائوں کی وجہ سے عادل زندہ ہمارے بیچ موجود ہیں ۔آپ لوگوں کی دعائوں کی وجہ سے واپس زندگی کی طرف لوٹے ہیں ۔ قبل ازیں معروف ٹک ٹاکر عادل راجپوت کی موت جھوٹ نکلی ،کہا جارہا تھا کہ ان کی اہلیہ نے مزید فالوورز کی خاطر شوہر کی موت کی خبر کا ڈرامہ کیا ۔ ٹک ٹاک جوڑی کی حرکت نے سوشل میڈیا صارفین کو کو آگ بگولہ ہو گئے تھے ۔ آج منگل کے دن ان کی اہلیہ کی جانب سے ایک ویڈیوفالورورز بڑھانے کیلئے شیئر کی جس میں روتے ہوئے بتا رہی تھیں کے ان کے شوہر ایک ٹرک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اہلیہ نے روتے ہوئے بتایا کہ میرے شوہرعادل اب اس دنیا میں نہیں رہے ۔ا ہلیہ کا ویڈیو پیغام میں کہناتھا کہ عادل کی موت ہو گئی ہے ،انہیں کال آئی اور بتایا گیا کہ عادل کا ایکسیڈنٹ ہو گیاہے ، وہ اس دنیا میں نہیں رہے ۔تاہم اہلیہ کی شیئر کردہ ویڈیو کو اب تک ایک کروڑ دس لاکھ زائد لوگ دیکھ چکے ہیں ۔جھوٹی ویڈیو شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین شدید غصے میں آگئے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا ہے ایسی جھوٹی ویڈیو شیئر کرنے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…