بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

اغوا کرنے کے بعد باری باری مروہ کی آبروریزی کی جس سے بچی کی موت ہوگئی، کیس میں گرفتار ملزمان کا اعترافی بیان

datetime 15  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے منتظم جج نے مروہ کیس میں 3 ملزمان کو 26 ستمبر تک کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔5 سالہ بچی مروہ سے کیس میں گرفتار 2 ملزمان عبد اللہ اور فیض کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج کے سامنے پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نواز کے خلاف کوئی شواہد موصول نہیں ہوئے، ملزم نواز کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے اور رہا کیا جا رہا ہے۔پراسیکیوٹر نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ جب تک کیس کی تحقیقات مکمل نہیں ہو جاتیں، چالان جمع نہیں ہو جاتا، ملزم نواز کو رہا نہیں کیا جا سکتا۔عدالت نے تفتیشی افسر کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے تیسرے ملزم نواز کو فوری عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے تینوں ملزمان کو 26 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔دریں اثنا مروہ کیس میں دو ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ، فیض عرف فیضو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وقوعہ کے روز میں اور میرے ساتھی عبداللہ نے بچی کو اغوا کیا۔اغوا کے بعد اپنے گھر لا کر باری باری مروہ کی آبروریزی کی جس کی وجہ سے مروہ کی موت ہوئی۔مروہ کی لاش کپڑے میں لپیٹ کر کچرا کنڈی میں پھینک دی تھی۔مروہ کی لاش پر کچرا پھینک دیا تھا تاکہ وہ نظر نہ آ سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…