اسلام آباد(آن لائن)وفاقی پولیس کے ترجمان نے امریکن سفارتخانے کی طرف سے اسلام آباد کے کچھ علاقوں میں سٹریٹ کرائم بڑھنے کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکن سفارتخانے کا بیان مفروضوں پر مبنی ہے۔بیان میں جن علاقوں کا ذکرکیا گیا ہے ان میں ایسا کوئی
واقعہ پیش نہیں آیا۔اسلام آباد میں گزشتہ سالوں کی نسبت سٹریٹ ودیگر سنگین نوعیت کے جرائم کی شرح میں واضح کمی آئی ہے۔اسلام آباد پولیس امریکن سفارتخانے کے اس بیان کی سختی سے تردید کرتی ہے جس میں کہا گیا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سٹریٹ کرائم بڑھ رہے ہیں ۔