بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

موسم کا یوٹرن..گرمی سے سردی کا نیا ریکارڈ‎

datetime 13  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک)امریکا میں ہیٹ ویو کے بعد موسم یک دم بدل گیا اور امریکی ریاست کولوراڈو میں درجہ حرارت ایک دن میں ہی 33 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ پر آگیا۔امریکی ریاست کولوراڈو کے دارالحکومت ڈینور میں موسم کی یکدم تبدیلی نے سب کو حیران کردیا ہے۔

امریکی شہر ڈینور میں شدید گرمی کے بعد موسم نے ایک دم انگڑائی لی اور ٹھنڈ نے سب کچھ جمادیا۔ڈینور میں پیر کو دن 12 بجے درجہ حرارت 33 سینٹی گریڈ تھا لیکن اگلے دن اسی وقت وہاں موسم بالکل یخ بستہ ہوگیا اوردن 12 بجے درجہ حرارت 2 سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔اچانک طوفانی ہواؤں کے ساتھ برفباری نے زندگی مفلوج کردی ہے اور لوگوں کو گھروں تک محدود کردیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے دیگر امریکی ریاستوں نیواڈا، یوٹاہ، وومنگ اور کولوراڈو میں  35 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں اور 6 انچ تک برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔اس سے قبل ستمبر کے مہینے میں ڈینور میں برفباری 1961 میں ہوئی تھی تاہم ریاست کے پہاڑی علاقوں میں 20 سال قبل ستمبر میں برفباری ہوئی تھی۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…