لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ۔مسلم لیگ (ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ موٹروے پر بھاری ٹیکسز کی وصولی کے باوجود جرائم پیشہ افراد کو نکیل ڈالنے کیلئے کوئی حکمت عملی نظر نہیں آتی۔
لاہور سیالکوٹ اور لاہور کراچی موٹروے پر سفر کرنا شہریوں کیلئے عذاب بن چکا ہے،لاہور سیالکوٹ موٹروے کو کھلے چھ ماہ گزر گئے مگر پولیس چیک پوسٹ اور نہ ہی کوئی سہولت موجود ہے،لاہور سیالکوٹ موٹروے واقعہ وزارت مواصلات کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ۔ مطالبہ ہے کہ وزیر مواصلات مراد سعید فوری عہدے سے مستعفی ہوں۔