موٹر وے واقعہ ، انصاف ہو گا بلکہ انصاف ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا، عثمان بزدار کا ملزمان کو نشان عبرت بنانے کا اعلان

10  ستمبر‬‮  2020

لاہور( این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے موٹر وے پر خاتون سے پیش آنے والے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے

کہا کہ ملزمان کو فی الفور قانون کی گرفت میں لایا جائے اورمتاثرہ خاتون کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایسے افسوسناک واقعہ میں ملزمان قانون کے تحت قرار واقعی سزا کے حقدار ہیں۔انہوںنے کہا کہ موٹروے پر خاتون سے افسوسناک واقعہ پر پیش رفت کا ذاتی طورپر جائزہ لے رہا ہوں۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کو ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لانے کیلئے ہدایات دی ہیں۔ملزمان کا سراغ لگانے کیلئے سائنٹفک اورجدید انداز سے تحقیقات آگے بڑھ رہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ ملزمان نے انتہائی گھناؤنے فعل کاارتکاب کیاہے۔ خاتون کے ساتھ ظلم کرنے والوں کو سخت سزا بھگتنا ہوگی۔ متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیںگے اوراس کیس میں ہرصورت نہ صرف انصاف ہوگابلکہ انصاف ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…