اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)12 گھنٹوں کے دوران بی آر ٹی پشاور کی 2 بسیں خراب ہوئیں جس کے باعث مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر بی آر ٹی کوریڈور پر پیدل جانا پڑا۔نجی ٹی وی کے مطابق صبح 9 بجے کے قریب یونیورسٹی ٹائون کے قریب بی آر ٹی بس میں اچانک خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث سواریوں کو اترکر بی آر ٹی کو ریڈور پر پیدل جانا پڑا جب کہ شام کے
بعد یونیورسٹی روڈ پر بی آر ٹی کی دوسری بس بھی خراب ہوگئی ۔ترجمان ٹرانس پشاور نے بتایاکہ بسوں میں تکنیکی مسئلہ پید ا ہوگیا تھا جو موقع پر دور کردیا گیا تھا۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بی آر ٹی کی2بسوں میں آتشزدگی کا واقعہ بھی پیش آچکا ہے ۔ صوبائی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ بسیں جدید ترین ہیں لیکن مذکورہ واقعات کے بعد بسوں پر سوالات اٹھنا شروع ہو گئے ہیں۔