ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

امریکی خاتون پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار

datetime 10  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے شہرفیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالا کے رہائشی 27 سالہ شہزاد احمد خان کی محبت میں گرفتارامریکی گرین کارڈ ہولڈر 55 سالہ خاتون پاکستان پہنچ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی گرین کارڈ ہولڈر 55 سالہ  خاتون نے پاکستان پہنچ کر پہلے اسلام قبول کیا اور اپنا اسلامی نام عائشہ رکھنے کے بعد پاکستانی نوجوان 27 سالہ فیصل آباد کے رہائشی شہزاد احمد خان سے شادی کرلی، محبت کی شادی کرنے پر نیا جوڑا خوشی سے پھولے نہیں سما رہا تھا۔اس شادی کے پر مسرت موقع پر نوبیاہتا جوڑے کے علاوہ اہل علاقہ کی خوشی دیدنی تھی، نکاح کے بعد شہزاد کے دوستوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ شروع ہو گیا، اہل خانہ کے علاوہ اہل محلہ کی جانب سے بھی نئے شادی شدہ جوڑے کو مبارکباد دی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔اس پر مسرت موقع پر دولہے شہزاد کا کہنا تھا کہ ہماری گزشتہ ایک سال سے بات چیت چل رہی تھی اور اب یہ ہمارے پاس یہاں فیصل آباد میں آئی ہیں، جہاں میں نے ان سے شادی کر لی ہے جس پر ہم دونوں بہت خوش ہیں۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی کئی خواتین پاکستان پہنچ کر پاکستانی نوجوانوں سے شادی کر چکی ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…