بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

کراچی پیکیج میں  کتنے فیصد حصہ وفاق کا ، کراچی کا شہری ہونے پر کس نے وزیراعطم عمران خان کا شکریہ ادا کر  دیا ، بلاول کے بیان پر ردعمل جاری

datetime 7  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی پیکیج میں 62فیصد حصہ وفاق کا ہے،بلاول زرداری سیاست نہ کرے، اس کو کس نے بتایا کہ وفاق صرف 300 ارب روپے دے رہا ہے، انہیں غلط بتایا جارہاہے،ان خیالات اظہار انہوں اتوارکو ریس کورس میں یوم دفاع کے موقع پرڈیفنس ڈے کپ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع ڈیفنس ڈے کپ

جیتنے والے تھنڈر کنگ اور دوسرے نمبر آنے والی گھوڑی آرتھر میش کو ٹرافی اور انعام دیا گیا۔اس موقع پرگرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رکن اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے صدر پیر صدر الدین شاہ راشدی، گورنر سندھ کے مشیر علی جونیجو اور رکن صوبائی اسمبلی علی عزیز جی جی ،پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم ، ایم پی اے نند کمار گوکلانی ، پی ٹی آئی رہنما سردار عبدالعزیر اور دیگر بھی موجود تھے۔گورنر سندھ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کراچی کیلئے اعلان کردہ 1100 ارب روپے سے زیادہ کا پیکیج کراچی کے مسائل کو حل کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوگا۔گورنر سندھ  نے کہا کہ انہوں نے اپنی پوری سیاسی زندگی میں شہر قائد کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اس سے زیادہ سنجیدہ کوشش نہیں دیکھی۔انہوں نے کہا کہ کراچی کا شہری ہونے کے ناطے وہ وزیر اعظم عمران خان کے مشکور ہیں جنہوں نے کراچی کے شہریوں کا درد محسوس کرتے ہوئے اپنی اس بات کو سچ کر دکھایا کہ وہ کراچی کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔گورنر سندھ نے کہا کہ یہ وقت ایک دوسرے پر الزامات لگانے کا نہیں ہے بلکہ ایک مشترکہ لائحہ عمل کے ذریعہ کراچی کے مسائل حل کرنے کا ہے کیونکہ کراچی کی ترقی میں ہی ملک کی

ترقی مضمر ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے اور اسے عملی جامہ پہنانے کے لئے بھی ان کی رائے کو ہر ہر مرحلہ میں شامل رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کراچی پیکیج کا دائرہ بڑھایا جائے گا سید صدرالدین شاہ راشدی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں سندھ کا کیس مظبوط طریقے سے لڑا ہے اور وزیراعظم نے انہیں یقین دلایا ہے کہ

وہ جلد سندھ کے دیگر متاثر اضلاع کا دورہ کرکے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جائے گا،ایک سوال کہ جواب میں گورنر عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی کہ ایڈمنسٹریٹر کی تقرری پر ہم سے مشاورت کی گئی تھی،انہوں نے کہا کہ آج ڈیفنس ڈے کپ تھا چھ ماہ بعد دوبارہ کھیلوں کی سرگرمیاں شروع ہوئی ہیں جو کہ خوش آئند ہے۔سمارٹ لاک ڈائون پر وزیراعظم عمران خان پر بڑی تنقید کی گئی،مگر دنیا نے ہمیں

شاباس دی اور ہمارے سمارٹ لاک ڈائون پروگرام کو اپنایا،گھوڑوں کی ریس شاندار اورجاندار کھیل ہے اس کو  مزید ترقی دلائیں گے،انہوں نے کہا کہ سید صدرالدین شاھ میرے بڑے بھائی ہے، تمام جماعتیں ایک ساتھ ہیں جن کا فوکس کراچی ہے مگر ہم کراچی پیکیج کا دائرہ بڑھائیں گے، سید صدر الدین شاہ راشدی نے وزیراعظم کے سامنے سندھ کا تفصیلی کیس  رکھا اور سندھ کی تکالیف بتائیں جن کا ضرور ازالہ ہوگا،

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…