جمعرات‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2025 

گھر کی تعمیر کریں یا پھر گاڑی خریدیں، سرکاری ملازمین کو بلاسود اور آسان اقساط پر قرض دینے کا فیصلہ

datetime 5  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو بلاسود اور آسان اقساط پر قرض دینے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت کا ایک اور شاندار اقدام، سرکاری ملازمین کو بلا سود آسان اقساط پر قرض ملے گا، اس حوالے سے

حکومت نے مراسلہ جاری کر دیا۔مراسلے میں کہا گیا کہ گھرکی تعمیر،گاڑی،موٹر سائیکل اور سائیکل خریدنے کے لیے قرض دیا جائے گا،گریڈ ایک سے 17 تک ملازمین قرضہ لے سکتے ہیں۔صوبائی حکومت کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا کہ گریڈ17 سے اوپر کے ملازمین صرف گاڑی خریدنے کے لیے قرض لے سکتے ہیں،8 ہزار روپے سے ڈھائی لاکھ روپے تک قرض دیا جائے گا۔خیبر پختونخواہ حکومت نے مراسلہ تمام انتظامی امور کے ذمے داروں کو ارسال کیا گیا ہے،اس سے قبل رواں سال جون میں صوبائی حکومت نے نئے مالی سال کے موقع پر سرکاری ملازمین کے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…