جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

قوم کو چونا لگ رہا ۔۔لگنے دو ۔۔۔ اپنی جاب کی فکر کرو مجھے ٹی وی چینل میں کہا گیا کہ نوکری جاری رکھنی ہے تو اگلے دو ماہ تک حکومت کیلئے یہ کام کرو ، نہ کرنے پر چھٹی ہو گئی ، رئوف کلاسرا کا انکشاف

datetime 4  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سارا زور سندھ حکومت کو مزید نالائق ثابت کرنے پر لگا رہا۔ اسی دوران سوات میں سیلاب آگیا‘ پتہ چلا جو کام کراچی میں ہوا وہی سوات میں ہوا ۔سینئر کالم نگار رئوف کلاسرا اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔ اس صوبے میں پچھلے سات سالوں سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔

سوات کے لوگوں نے دریا کے اندر گھر بنا لیے‘ باقیوں نے دریا کے کناروں پر قبضہ کر لیا ‘ اس طرح پنڈی کے برساتی نالوں پر بھی گھر بنا لیے گئے اور ہر سال سیلاب سے وہ تباہ ہوتے ہیں۔ یوں پورے ملک میں ان نالوں کو سرکاری محکموں نے بیچا اور خوب مال بنایا۔ ان سب مسائل کو چھوڑ کر وزیر اعظم صاحب کو فکر ہے کہ ان کی پارٹی کے کارناموں کا کہیں اور ذکر ہو یا نہ ہو لیکن سوشل میڈیا پر سب اچھا ہے کی رپورٹ ضرور ہونی چاہیے۔ انہیںلگتا ہے کہ قومی میڈیا پر ان کے وزرا دفاع نہیں کرپارہے۔ مجھے ایک ٹی وی چینل میں کہا گیا تھا کہ نوکری جاری رکھنی ہے تو اگلے دو ماہ تک حکومت کے کارناموں کو اجاگر کرنا ہوگا ۔ ہر بات کو اچھا بنا کر پیش کرنا ہوگا۔ میں نے کہا: ایک کام کریں حکومت کے کسی بندے کو کہیں کہ وہ اچھے اچھے کارنامے لکھ کر بھیج دیں‘ ہم اپنے پروگرام کی ہوسٹ کو کہیں گے وہ پڑھ دے گی۔ بولے: نہیں آپ اپنے ریسرچر کو کہیں کہ اچھے کارنامے خود ڈھونڈے۔ ہم چینل چھوڑ گئے۔ یہ ان دنوں کی بات ہے جب وزرا اپنے یار دوستوں کی خاطرجی آئی ڈی سی والے چار سو ارب روپے کا سودا کرچکے تھے اور ہمیں کہا جارہا تھا کہ جی آئی ڈی سی والے معاملے کو اچھا بنا کر پیش کرو‘ قوم کو چونا لگ رہا ‘ لگنے دو‘ اپنی جاب کی فکر کرو۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…