بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

میرے پانچ بھائیوں اور اہلیہ کی کل کیش سرمایہ کاری کتنے امریکی ڈالر ز تھی ؟ عاصم سلیم باجوہ پرالزامات کی خبر کس صحافی نے بریک کی ؟نام سامنے آگیا

datetime 4  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عاصم سلیم باجوہ نے بیرون ملک کاروبار اور جائیداد سے متعلق اپنے اوپر لگائے گئے الزامات مستر دکر دئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ بطور معاون خصوصی 22جون 2020ء کو اثاثے ڈکلیئر کئے۔ اہلیہ نے یکم جون 2020ء کو بیرون ملک تمام سرمایہ کاری ختم کردی تھی،

یہ درست ہے میرے ایک بیٹے کے نام پر موچی کاڈ وینرکمپنی موجود ہے، میرے پانچ بھائیوں اور اہلیہ کی کل کیش سرمایہ کاری 54؍ ہزار امریکی ڈالر تھی۔بھائی اور بیٹوں کے نام رجسٹرڈ کمپنیز نے سی پیک کا کوئی ٹھیکے نہیں لیا ، اللّٰہ کا شکر ہے میرے اور اہل خانہ کے خلاف الزامات کی کوشش نے نقاب ہوئی ، ’باجکو گلوبل مینجمنٹ کی پاپا جونز پیزا چین میں کوئی ملکیتی مفاد نہیں۔ تفصیلات کے مطابق عاصم باجوہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر 4 صفحات پر مشتمل تردیدی بیان جاری کیا۔ اپنے بیان میں عاصم باجوہ نے کہا کہ میں نے عزت، وقار کے ساتھ پاکستان کی خدمت کی ہے اور کرتا رہوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی، میں خود پر اپنی فیملی پر لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ ’احمد نورانی نے 27 اگست کو نامعلوم ویب سائٹ پر میرے بارےمیں خبر بریک کی، احمد نورانی کی خبر کی سختی سے تردید کرتا ہوں اور غلط قرار دیتا ہوں۔ عاصم سلیم باجوہ نے مزید کہا کہ ’میرے بیٹے پر الزام لگایاگیا کہ اس نےسی اون بلڈرز اینڈ اسٹیٹ کمپنی بنائی، میرے بیٹے کی کمپنی نے قیام سے اب تک کوئی کاروبار نہیں کیا، میرے بیٹے کی کمپنی غیر فعال ہے‘۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…