راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے تنازع ختم کرنے کیلئے یہ فیصلہ کیا، جس کا ہم احترام کرتے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی ہونے جبکہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی پر
برقرار رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا موقف بھی سامنے آگیا۔نجی ٹی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم باجوہ پروفیشنل اور ڈیسنٹ آدمی ہیں۔انھوں نے بتایا کہ عاصم سلیم باجوہ نے سرکاری طور پر ابھی اپنے مستعفی ہونے کے فیصلے سے آگاہ نہیں کیا۔