ریحام خان اور بشریٰ بی بی سے نکاح وزیراعظم عمران خان نے میرے مشورے پر کیا،مفتی عبد القوی

4  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مجھے افسوس کیساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہماری اسلامی نظریاتی کونسل جس کا خرچ لاکھوں روپے ماہانہ ہے ، پچھلے دو سالوں میں وہ فیصلہ نہیں کر سکے کہ دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی کی اجازت لینا ہے یا نہیں ۔ ایک پروگرام میں مفتی عبد القوی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا

دوسری شادی سے متعلق فیصلہ میرے پاس آیا تو بے شمار لوگوں کے میرے پاس سوالات کا انبار لگ گیا۔میں یہی سمجھتا ہوںکہ شریعت کے مطابق دین اسلام کی روح کے مطابق کیونکہ میرے دین رحمت کے مطابق اس کے اندر ظلم نہیں ہے ، میں اپنی پہلی بیوی کا حق مہر بھی ادا نہیں کرتا ، پھر پہلی بیوی کے اوپر سوکن بھی لے کر آتا ہوں ، حالانکہ حق مہر جب رخصتی ہوتی ہے اس سے قبل ہی ادا کر دینا چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ بالکل دین اسلام کی روح کے مطابق ہے ۔ مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ 2012میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ، وزیراعظم عمران خان کی شادی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میں نے عمران خان سے کہا کہ آپ کی وہ پہلی شادی تھی جس میں سے اللہ پاک نے آپ کو دو بچے دیئے ، اب آپ نے نکاح کرنا ہے جو کہ بداخلاقی اوربدکرداری کا دروازہ بند کر نے کیلئے ضروری ہے کیونکہ ہر وہ محترمہ جو آپ سے دلچسپی رکھے یا آپ اس سے دلچسپی رکھیں دو گواہ موجود ہوں اس کیساتھ آپ نکاح کر لیں ، اسی کی برکت سے ریحام بی بی سے نکاح ہواتھا، آج بشریٰ بی بی وزیراعظم عمران خان کے نکاح میں موجود ہیں ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…