پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے اجلاس میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو سخت مزاحمت کا سامنا، دونوں بڑی جماعتوں کے کردار پر سوال اٹھا دیے گئے

datetime 4  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد ( آن لائن) اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا،چھوٹی جماعتوں نے دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے کردار پر شدید اعتراضات کی۔ جمعرات کے روزجے یو آئی کے رہنما اور رہبر کمیٹی کے کنوینئراکرم درانی کی زیرصدارت اپوزیشن جماعتوں کیاجلاس کے دوران مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کو اپوزیشن کی

دیگر جماعتوں کی سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا ذرائع کے مطابق چھوٹی جماعتوں کے نمائندے پی پی اور ن لیگ کے کردار پر سخت برہم رہے اس موقع پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا کہ پی پی اور ن لیگ نے پہلے بھی اپوزیشن کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ ہو یا قانون سازی، دونوں جماعتوں نے حکومت کو سپورٹ کیا ہے اور اب کیا گارنٹی ہے کہ دونوں جماعتیں اس بار اپوزیشن کو دھوکہ نہیں دینگی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے موقف اختیار کیا کہ کیا مولانا نے آزادی مارچ ہم سے پوچھ کر کیا تھا انہوں نے اجلاس کو یقین دہانی کرائی کہ اپوزیشن جو مشترکہ فیصلہ کرے گی اسکے ساتھ ہیں، تاہم اعتراضات اور گلے شکوے کے بعد بڑی جماعتیں چھوٹی جماعتوں کو رام کرنے میں کامیاب ہو گئی جس کے بعد آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ اور مقام پر تبادلہ خیال کیا گیا ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں کے اراکین کا اے پی سی سے متعلق اپنی اپنی قیادت سے بھی رابطہ کیا ، ذرائع کے مطابق اے پی سی کی میزبانی کون کرے گا اس پر بھی بات چیت کے بعد پیپلز پارٹی کو میزبانی دے دی گئی تاہم اے پی سی کا ایجنڈا آئندہ اجلاس میں طے ہونے کا امکان ہے۔ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…