پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

اقرار الحسن نے عمران خان سے معافی مانگ لی

datetime 30  مئی‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)پاکستان عوام راج تحریک کے سربراہ اقرار الحسن نے بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے معافی مانگ لی۔

ویڈیو پیغام میں اقرار الحسن نے کہا کہ ہم عید الاضحی کے موقع پر ہزاروں جانوروں کی قربانی کرتے ہیں لیکن اس قربانی کے باوجود نہ ہم کچھ سیکھتے ہیں اور نہ ہی سوچتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی زندگی میں ایسی بہت ساری باتیں کرتے ہیں جنہیں بات چیت اور دلائل کے ذریعے ٹھیک ثابت کر سکتے ہیں لیکن دل سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ وہ بات ٹھیک نہیں ہے، وہ بات نہیں کرنی چاہیے۔اقرار الحسن نے کہا کہ ایسی بہت سے باتیں ماضی میں میں نے عمران خان کی ذاتی زندگی اور فیصلوں کے حوالے سے کیں بطور ایک مداح مجھے ان کے ان فیصلوں سے ذاتی طور پر بھی مایوسی ہوئی لیکن ضمیر یہ کہتا ہے کہ سیاسی اختلاف کے باوجود مجھے ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیے تھیں۔سربراہ پاکستان عوام راج تحریک اقرار الحسن نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر اپنی انا ء کو قربان کرتے ہوئے غیر مشروط طور پر عمران خان ، ان کے اہل خانہ اور ان کے مداحوں سے معافی مانگتا ہوں۔اقرار الحسن نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ جب عمران خان جیل سے رہا ہوں تو میں ان سے مل کر بھی معافی مانگوں گا، عمران خان جب تک جیل میں ان پر تنقید نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا جہاں تحریک انصاف کی طاقت ہے وہیں کمزوری بھی ہے، میری پی ٹی آئی سے درخواست ہے اپنی ادائوں پر بھی غور کریں اور اپنے رویوں پر نظرثانی کریں۔آپ نے دو سال میری فیملی کو کیا کچھ نہیں کہا، میں نے برداشت کیا، آپ نے ان فالو اور بلاک کرنے کی مہم چلائی، کوئی فرق نہیں پڑا لیکن آج میں خود اپنی مرضی سے، اپنی انا کی قربانی دے رہا ہوں آئیں پاکستان کا سوچتے ہیں، پاکستان کے عوام کی بات کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…