ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

وفاقی حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

datetime 29  مئی‬‮  2026 |
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 22,22روپے کمی کر دی

وزیراعظم ہائوس کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 22، 22 روپے فی لیٹر کی کمی کا فیصلہ کیا گیا۔اس کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 381 روپے 78 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 380 روپے 78 پیسے کردی گئی ہے۔پیٹرول و ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگیا اپنے بیان میںوزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پچھلے ہفتے بھی عوام کو ریلیف دیا گیا اور پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سخت ترین حالات میں بھی عوام کے لیے ریلیف کا سلسلہ جاری رکھا، پبلک، گڈز ٹرانسپورٹ اور موٹر سائیکل اور رکشہ استعمال کرنے والوں کیلئے فیول پر سبسڈی دی۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔برطانوی خام تیل کی قیمت میں 1.46 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی جس کے بعد برطانوی خام تیل کی نئی قیمت 92.25 ڈالر فی بیرل ہوگئی، امریکی خام تیل کی قیمت بھی 0.73 سینٹس کمی کے بعد 88.17 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ایک ماہ کے دوران پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 3 بار اضافہ، 2 مرتبہ کمی کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…