پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

ملک ریاض کا ہر سال مستحق طلباء کو عالمی یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی کیلئے سکالر شپ سپانسر کرانے کا اعلان

datetime 4  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین کا ہرسال مستحق طلباء کو عالمی یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی کے لئے 50سکالر شپ سپانسر کرنے کا اعلان،میں زندہ رہوں یا نہ رہوں ہمارا ٹرسٹ آئندہ25سال تک غریب طلباء کو بین الاقوامی تعلیمی اداروں میں سکالر شپ مہیا کرتا رہے گا،طلباء کی سلیکشن ڈاکٹر عطاء الرحمن کی سربراہی میں کمیٹی کرے گی،پہلی کھیپ رواں برس سکالر شپ

کے تحت بیرون ملک جائیں گے،کمیٹی جیسے ہی نام فائنل کرے گی ہمارا ٹرسٹ فنڈز جاری کردے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ملک ریاض حسین نے کہا کہ ہر سال50طلباء کو پی ایچ ڈی کی سکالر شپ دیں گے،طلباء کا سارا خرچہ ہم برداشت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جس ٹرسٹ کے تحت ہمارے ہسپتال اور دیگر فلاحی کام چل رہے ہیں وہی ٹرسٹ آئندہ 25سال تک سکالر شپ کو سپانسر کریں گے۔ملک ریاض نے کہا کہ قومی یونیورسٹیوں کے مستحق طلباء کا چناؤ ڈاکٹر عطاء الرحمن کی سربراہی میں کمیٹی کرے گی،سلیکشن کے عمل سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہوگا،کمیٹی جیسے ہی نام فائنل کرے گی ہم فنڈز جاری کردیںگے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے طلباء کا پہلا بیج رواں برس بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کیلئے جائے گا جبکہ آئندہ برس جنوری میں ڈیرہ اسماعیل خان یونیورسٹی،بلوچستان یونیورسٹی،بلتستان یونیورسٹی،قراقرم یونیورسٹی اور یو ای ٹی کے طلباء سائنس وٹیکنالوجی کے شعبے میں ہمارے سکالر شپ کے تحت پی ایچ ڈی کے لئے بیرون ملک ملک جائیں گے۔چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین نے کہا کہ میں اس دنیا میں رہوں نہ رہوں ہمارا ٹرسٹ آئندہ 25برس تک ہر سال50غریب طلباء کو بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں سکالرشپ کے سپانسر شپ کرتا رہے گا۔ میں زندہ رہوں یا نہ رہوں ہمارا ٹرسٹ آئندہ25سال تک غریب طلباء کو بین الاقوامی تعلیمی اداروں میں سکالر شپ مہیا کرتا رہے گا

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…