پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

منتخب نمائندہ نہیں،کس کی ہدایت پر اثاثے ظاہر کئے؟ عاصم سلیم باجوہ کا پروپیگنڈہ کرنیوالوں کو دو ٹوک جواب

datetime 3  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی و چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ منتخب نمائندہ نہیں پھربھی عمران خان کی ہدایت پر اثاثے ظاہر کیے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک اتھارٹی میں تعیناتی ہوئی توپروپیگنڈاشروع کردیاگیا، میرے خلاف پروپیگنڈاکیاگیاکہ میری تنخواہ50لاکھ ہے حالانکہ میری تنخواہ

اس سے بہت کم ہے عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ میرے بھائیوں نے2002میں امریکامیں کاروبارشروع کیا،میرے3بھائی 1991میں امریکا پڑھنے گئے تھے اورپھرکاروبارکیا، کاروبار سے متعلق لکھا ہوا ہے کہ60فیصد بینکوں سے قرضہ لیاگیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات وچیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ نے بیرون ملک کاروبار کے حوالے سے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کی تردید کردی ہے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ میں اپنے اور اہلخانہ کے خلاف عائد کئے گئے بے بنیاد الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہوں،الحمدللہ ہماری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی ایک اور کوشش بے نقاب ہوگئی ،میں نے عزت اور وقار کے ساتھ ملک کی خدمت کی ہے اور ہمیشہ کرتا رہوں گا۔عاصم سلیم باجوہ نے سات صفحات پر مشتمل تردیدی بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ایک نامعلوم ویب سائٹ پر احمد نورانی نامی صحافی نے 27اگست کو میرے بارے میں خبر بریک کی تھی،جس کی میں سختی سے تردید کرتا ہوں،یہ غلط اور بے بنیاد ہے،خبر میں مجھ پر الزام لگایا گیا ہے کہ بطور معاون خصوصی میری طرف سے جمع کرائے گئے اثاثوں میں غلط معلومات دی گئی ہیں،کیونکہ میں نے اپنی اہلیہ کی بیرون ملک سرمایہ کاری کی تفصیلات نہیں دی ہیں،میرے بھائیوں کا امریکہ میں کاروبار ہے

اور ان کا کاروبار پاکستان فوج میں میری ترقی کی وجہ سے پھلا پھولا ہے،میرے بھائیوں اور بچوں کے نام کمپنیوں،کاروبار اور پراپرٹیز کا تذکرہ کیا گیا ہے،جس میں ان کی لاگت اور پراپرٹی کے حوالے سے سلسلہ وار الزامات عائد کئے گئے ہیں،لہٰذا خبر میں لگائے گئے تمام الزامات کو میں غلط قرار دیتا ہوں۔اثاثوں کی تفصیلات میں معلومات چھپانے کا الزام غلط ہے،22جون2020ء کو میری اہلیہ اپنی تمام سرمایہ کاری سے دستبردار ہوچکی ہیں،جس دن میں نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی تھیں اہلیہ میرے بھائیوں کے بیرون ملک کاروبار میں شرکت دار نہیں تھیں،میری اہلیہ یکم جون 2020ء سے بیرون ملک ہر طرح کی سرمایہ کاری سے دستبردار ہوچکی ہیں اور امریکہ میں سرکاری ریکارڈ میں یہ حقائق دستاویزی طور پر موجود ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…