جمعرات‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2025 

عاصم سلیم باجوہ کا وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

datetime 3  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عاصم سلیم باجوہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ طویل مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وہ صرف ایک عہدہ رکھیں گے تاکہ سی پیک منصوبے پر بھرپور توجہ دی جا سکے، اسی وجہ سے وزیراعظم کے معاون خصوصی اطلاعات کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ یہ عہدہ قبول نہیں کرناچاہتے تھے لیکن وزیراعظم عمران کے اصرار کی وجہ سے انہوں نے یہ عہدہ قبول کیا۔  واضح رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات وچیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ نے بیرون ملک کاروبار کے حوالے سے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کی تردید کردی ہے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ میں اپنے اور اہلخانہ کے خلاف عائد کئے گئے بے بنیاد الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہوں،الحمدللہ ہماری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی ایک اور کوشش بے نقاب ہوگئی ،میں نے عزت اور وقار کے ساتھ ملک کی خدمت کی ہے اور ہمیشہ کرتا رہوں گا۔عاصم سلیم باجوہ نے سات صفحات پر مشتمل تردیدی بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ایک نامعلوم ویب سائٹ پر احمد نورانی نامی صحافی نے 27اگست کو میرے بارے میں خبر بریک کی تھی،جس کی میں سختی سے تردید کرتا ہوں،یہ غلط اور بے بنیاد ہے،خبر میں مجھ پر الزام لگایا گیا ہے کہ بطور معاون خصوصی میری طرف سے جمع کرائے گئے اثاثوں میں غلط معلومات دی گئی ہیں،کیونکہ میں نے اپنی اہلیہ کی بیرون ملک سرمایہ کاری کی تفصیلات نہیں دی ہیں،میرے بھائیوں کا امریکہ میں کاروبار ہے اور ان کا کاروبار پاکستان فوج میں میری ترقی کی وجہ سے پھلا پھولا ہے،میرے بھائیوں اور بچوں کے نام کمپنیوں،کاروبار اور پراپرٹیز کا تذکرہ کیا گیا ہے،

جس میں ان کی لاگت اور پراپرٹی کے حوالے سے سلسلہ وار الزامات عائد کئے گئے ہیں،لہٰذا خبر میں لگائے گئے تمام الزامات کو میں غلط قرار دیتا ہوں۔اثاثوں کی تفصیلات میں معلومات چھپانے کا الزام غلط ہے،22جون2020ء کو میری اہلیہ اپنی تمام سرمایہ کاری سے دستبردار ہوچکی ہیں،جس دن میں نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی تھیں اہلیہ میرے بھائیوں کے بیرون ملک کاروبار میں شرکت دار نہیں تھیں،میری اہلیہ یکم جون 2020ء سے بیرون ملک ہر طرح کی سرمایہ کاری سے دستبردار ہوچکی ہیں اور امریکہ میں سرکاری ریکارڈ میں یہ حقائق دستاویزی طور پر موجود ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…