بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

احتساب یکطرفہ ہے،پیپلز پارٹی بھی عاصم سلیم باجوہ پر لگے الزامات پر میدان میں آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 3  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات جنرل (ریٹائرڈ) عاصم باجوہ کے خلاف لگنے والے الزامات کی اعلی سطح کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔مسلم لیگ نواز کے صدر میاں شہباز شریف نے بدھ کو کراچی پہنچ کر بلاول ہاؤس میں پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت سے ملاقات کی۔ مسلم لیگ نواز کے وفد میں احسن اقبال اور

مریم نواز و دیگر شامل تھے جبکہ آصف زرداری جبکہ بلاول بھٹو کے ہمراہ سینیٹر فرحت اللہ بابر اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔ملاقات کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فرحت اللہ بابر نے کہا کہ اب تو بالکل یہ صاف واضح ہوگیا ہے کہ یہ جو احتساب ہے، یکطرفہ ہے۔ کیوں کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم کے معاون خصوصی (عاصم سلیم باجوہ)کے بارے میں جو خبر چھپی، جو الزامات لگے، وہ اتنے سنگین ہیں کہ ان سے صرف نظر نہیں کیا جاسکتا۔فرحت اللہ بابر نے نواز شریف کے خلاف کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی پر اتنے سنگین الزامات لگنے کے باوجود نیب خاموش، حکومت خاموش اور جن پر الزامات لگے ہیں وہ بھی خاموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بالکل واضح ہوچکا ہے کہ احتساب کا یکطرفہ ہے اور ایسا احتساب چل نہیں سکتا۔فرحت اللہ بابر نے کہا کہ یہ حیرت انگیز ہے، یہ احتساب نہیں، جب تک معاون خصوصی کے بارے میں لگنے والے الزامات کا تسلی بخش جواب نہیں آتا، جب تک اس کی انکوائری نہیں کی جاتی، احتساب کا عمل شفافیت سے عاری ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ جو خبر آئی ہے، اس کی اعلی سطح کی تحقیقات کی جائے۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات جنرل (ریٹائرڈ) عاصم باجوہ کے خلاف لگنے والے الزامات کی اعلی سطح کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…