پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

چینی کی قیمت 55 روپے سے 100 روپے تک پہنچاکر اورپھر اسے میں تین روپے فی کلو کم کروانا واقعی قابل بندے کا کام ہے،دائود رزاق صاحب کے پاس ایسا کچھ ضرور ہے جو صرف وزیراعظم صاحب کو نظر آتا ہے ، سینئر صحافی نے حیرت انگیز انکشاف کر دیا

datetime 2  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اب یہ پچھلے منگل کی بات ہے ‘ کابینہ کے اجلاس میں عمران خان بھی موجود تھے‘اسد عمر سمیت پچاس وزیر‘ مشیر بھی بیٹھے تھے ۔قومی موقر نامے دنیا میں شائع سینئر کالم نگار رئوف کلاسرا اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔ اب وہی رزاق دائود کابینہ کو

بتا رہے تھے کہ انہیں مبارک باد دیں کہ انہوں نے چینی کی قیمت جو اَب سو روپے فی کلو سے اوپر جاچکی ہے‘ اس میں تین روپے فی کلو کی کمی کروالی ہے۔ کابینہ کے اجلاس میں کسی ایک وزیر نے بھی ان سے نہ پوچھا کہ سرکار ایک سو روپے سے اوپر چینی پہنچا کر ایک‘ دو روپے کم کروانے سے ہم کیا تیر مار لیں گے؟ پہلے تو یہ بتائیں کہ ایک سال کے اندر آپ نے قیمت سو روپے فی کلو تک کیسے جانے دی؟ وزیر بھی بھلا کیسے بولیں کہ وزیراعظم نے ارشد شریف کو دیئے گئے انٹرویو میں جتنی تعریف رزاق داؤد کی قابلیت کی کی‘ اتنی کسی کی نہیں کی ۔ چینی کی قیمت 55 روپے سے 100 روپے تک پہنچا کر اس میں سے دو‘ تین روپے فی کلو کم کروانا واقعی کسی قابل بندے کا کام ہے۔ عمران خان صاحب کو چھوڑیں اب تو میں رزاق دائود صاحب کی قابلیت اور صلاحیتوں کا بھی قائل ہوگیا ہوں ۔آپ نہیں ہوئے؟ ویسے مان لیں کچھ نہ کچھ تو رزاق دائود صاحب کے پاس ایسا ضرور ہے جو صرف وزیراعظم صاحب کو نظر آتا ہے۔ داد اگر رزاق دائود کو دینا بنتی ہے تو بنتی وزیر اعظم کے لئے بھی ہے۔ داد دینے میں کنجوسی نہ کریں آپ لوگ پلیز !



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…