ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

عالمی تنظیم گلوبل کا مختلف بیماریوںپر قابو پانے کیلئے فنڈز کی نگرانی خود کرنے کا اقدام عمران صاحب پر عدم اعتماد ہے،خط وزیر صحت و عمران خان کی نااہلی، نالائقی کا ثبوت ہے، ن لیگ کا دعویٰ

datetime 29  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے عالمی تنظیم گلوبل فنڈ کی جانب سے اپنے فنڈز کی خودنگرانی کے اقدام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سویٹزرلینڈ میں قائم عالمی تنظیم کا ایڈز سمیت دیگر بیماریوںپر قابو پانے کے لئے فنڈز کی نگرانی خود کرنے کا اقدام عمران صاحب پر عدم اعتماد ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ گلوبل فنڈ کا خط

وزیرصحت عمران صاحب کی نااہلی، نالائقی ، غیرسنجیدگی ، غیرشفافیت اور بدانتظامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ایڈیشنل سیف گارڈ پالیسی اختیار کرنے کا مطلب حکومتی ساکھ ختم ہونا ہے ،عالمی فنڈ نے یہ اقدام سیاسی عدم استحکام اور ناکام حکومت مسلط ہونے کی وجہ سے کیا ہے ،گلوبل فنڈ نے یہ اقدام سنجیدہ معاملات میں مجرمانہ لاپرواہی برتے جانے اور عوام کا فیصلہ سازی میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے کیا ہے ، گلوبل فنڈ کا یہ فیصلہ ملک میں شفافیت نہ ہونے ، فراڈ اور کرپشن کی وجہ سے کیا ہے ،عمران صاحب گلوبل فنڈ نے یہ فیصلہ آپ کی نالائق اور کرپٹ حکومت کا شراکت داروں کو ساتھ لے کر نہ چلنے سے کیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ عالمی تنظیم ایڈز، ٹی بی اور ملیریا کے خاتمے کے لئے مزید 30 کروڑ ڈالر گرانٹ اپنی براہ راست نگرانی میں خود خرچ کرے گی ،عالمی تنظیم کا خط عمران صاحب کی ایڈز سمیت دیگر سنگین امراض کے تدارک کے لئے غیرسنجیدگی اور مجرمانہ لاپرواہی کا ثبوت ہے ،اس سے پہلے پولیو کے معاملے میں بھی غیرسنجیدگی، لاپرواہی بدترین نالائقی کا مظاہرہ کیا گیا ،پاکستان میں پولیو کم ہونے کے بجائے عمران صاحب کے دور میں ریکارڈ تعداد میں بڑھا ہے ،ڈینگی سے لے کر کورونا تک عمران صاحب کی نالائقی، نااہلی ہر سمت عیاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کی عدم دلچسپی اور کردار کی وجہ سے صوبوں میں صحت کے مسائل بڑھ رہے ہیں ،عالمی تنظیم نے واضح کہا ہے کہ

اہم پہلووں پر حکومت توجہ نہیں دے رہی جو لمحہ فکریہ اور تشویشناک ہے ،ایچ آئی وی، ٹی بی اور ملیریا کی روک تھام پر توجہ نہ ہونا قومی صحت کو خطرے سے دوچار کرنے کے مترادف ہے ،ایچ آئی وی اور ٹی بی کے لئے فنڈنگ کی نئی درخواستوں پر بھی تشویش ہے، یہ بیماریوں کے پھیلائوکا اشارہ ہے ،یہ خط ثبوت ہے کہ مطلوبہ وسائل متعلقہ پروگراموں پر درست طورپر خرچ نہیں ہورہے ،وفاقی سطح پر بھی وزیر صحت عمران صاحب صحت کے شعبے کے وسائل بروئے کار نہیں لاسکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…