اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت 10.9 ارب ڈالر کے 3 بڑے منصوبوں پر دستخط ہوئے۔ اپنے بیان میں انہوں نے بتایاکہ گذشتہ 2 ماہ میں سی پیک کے تحت
10.9 ارب ڈالر کے 3 بڑے منصوبوں پر دستخط ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ ایم ایل ون کے تحت پاکستان ریلویز کا مکمل نظام اپ گریڈ ہوگا،کوہالہ 1124 میگاواٹ اور آزاد پتن 700 میگاواٹ کے ہائیڈل منصوبے شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ میگا پراجیکٹس چین اور پاکستان کے سی پیک کیلئے کمٹنٹ کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان منصوبوں میں حکومتیں، بنک اور نجی شعبے کی بھرپور شمولیت موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک کو مالیاتی مسائل درپیش ہونے سے متعلق خبر بے بنیاد ہے۔