ہفتہ‬‮ ، 29 جون‬‮ 2024 

100کتابوں میں اسلام اور تاریخ پاکستان کے خلاف اقدام کی نشان دہی، پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتابوں میں  نبی کریم ؐ، صحابہ کرامؓ کی گستاخی کے مرتکب لوگوں کو نشان عبرت بنا نے کا مطالبہ

datetime 24  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی) پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتابوں میں  پیغمبر ﷺ، صحابہ کرام کی گستاخی کے مرتکب لوگوں کو نشان عبرت بنا دیا جائے حکومت وقت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ذمہ داران کیخلاف سخت کاروائی کی جائے ان خیالات کا اظہار محمد عبداللہ گل نے اپنے جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی 100کتابوں میں اسلام اور تاریخ پاکستان کے خلاف اقدام کی نشان دہی

کرنے پر سابق ایم ڈی رائے منظور کو عہدے سے ہٹا دینا لمحہ فکریہ ہے۔جس بچے کی پیدائش کے وقت کان میں اذان دی جاتی ہو بھلا اُسے دین اسلام سے کیسے دور کیا جا سکتا ہے وہ کون سی نادیدہ قوتیں ہیں جو پاکستان میں اسلام اور پاکستان مخالف نصاب کو شامل کرنا چاہتی ہیں۔ محمد عبداللہ حمید گل نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی نظریاتی مملکت ہے آئین پاکستان کی روسے پاکستان کی مسلم عوام کو اسلام کے بنیادی عقائدکی تعلیم و تربیت ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے اور تمام ٹیکسٹ بک بورڈ آئین کے پاسداری کے کاربند ہیں۔ دین اسلام کے مسلمہ عقائد و تعلیمات کو بطورِ نصاب کے دنیا کے کسی بھی مذہب کے فرد کو ادیان کے تقابل کے لئے اگر تعلیم دی جائے تو اس کے لئے ضروری ہے جس کو جس مذہب کی بھی تعلیم بطورِ نصاب کے حاصل کرنا مقصود ہو اس کو اس مذہب کے بنیادی ماخذ سے ہٹا کر اپنی طرف سے تحریف و تبدیل کر کے تعلیم نہیں دی جا سکتی یہ بین الاقوامی تعلیمی معیار کے منافی ہے پوری دینا کے محققین دوران تحقیق تمام مذہب کو اس کی اصل کے ساتھ سیکھنے کی ترغیب دیتے ہیں لیکن افسو س ہی کیا جا سکتا کہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو جو کہ ایک سرکاری ادارہ ہے اس کو آئین کی پاسداری کا کوئی خیال نہیں بلکہ اس موجود کالی بھیڑیں طلباء و طالبات کے نصاب میں تمام تاریخی حقائق کو اس کو اصل ماخذ کو سامنے رکھ کر ترتیب دے اور اسلامی نظریاتی مملکت میں دینی نصاب میں

تغیر و تبدل کر کے مذہبی اور تاریخی حقائق کو مسخ کرے یہ عوام کو کسی طور قابلِ قبول نہیں اگر حکومت نے آئین کے تحت اس میں ملوث پائے گئے افراد کے خلاف کاروائی نہ کی تو اس کا سخت ردِ عمل سامنے آئے گا اور ہم عوامی امنگوں کے مطابق عوام کے ساتھ پاکستان کے اسلامی تشخص کے لئے ہر ممکنہ اقدام کریں گئے اور اسلامی اور تاریخی تشخص کے خلاف تمام نادیدہ قوتیں سن لیں کہ ہم بیدار ہیں ان کے آلہ کاروں کو کسی طور کامیاب نہیں ہونے دیں گئے۔ اسلام کے بنیا دی عقائد کی تعلیم ہمارے بچوں کو ماوں کی گود میں ملتی ہے۔ اسلام کے خلاف جتنی بھی کوشش کی جائے اس میں طاغوتی قوتیں کامیاب نہ ہوسکیں گی۔

موضوعات:



کالم



سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی


میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…