لاہور (آن لائن) مقامی بیرسٹر سعید احمد ظفر ایڈووکیٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی رکنیت پنجاب اسمبلی اور وزارت اعلیٰ کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیا ہے۔ درخواست گزار سعید احمد ظفر ایڈووکیٹ نے دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نیب لاہور
نے سردار بزدار کے خلاف شراب پرمٹ کے اجراء کے حوالے سے انکوائری شروع کر رکھی ہے۔ وہ ایک مرتبہ نیب آفس میں پیش ہوچکے ہیں۔ جبکہ انکوائری میں وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف دو اعلیٰ افسران وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں۔ انہوں نے نیب انکوائری میں غلط بیانی کی جس پر وہ صادق اور امین نہیں رہے درخواست گزار نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو پنجاب کے حلقہ پی پی 286 سے نا اہل قرار دیا جائے اور خالی ہونے والی اس نشست پر زمنی الیکشن کروائیں جائیں درخواست گزار کے مطابق آئین کا آرٹیکل 62,63 وزیراعلیٰ پنجاب کو عہدے پر براجمان رہنے کی اجازت نہیں دیتا لہٰذا جب تک ان کے خلاف شراب لائسنس کیس کا فیصلہ نہیں آجاتا انہیں وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹا کر اس منصب پر کام کرنے سے روکا جائے۔