لاہور(این این آئی) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے بیوروکریسی سے خطاب کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے بیوروکریسی کو سخت ہدایات کی ہیں، اجلاس کے دوران کہا گیا کہ سب کو عزت دیں لیکن اب
میرٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔وزیر اعلی نے بیوروکریسی سے کہا کہ اب ہر کسی کو ڈیلیور کر کے دکھانا ہوگا، تمام معاملات میں کسی قسم کی سستی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔سردار عثمان بزدار نے بیوروکریسی پر واضح کیا کہ ضلع اور تحصیل کی سطح سے نتائج آنے چاہئیں، کام نہ کرنے والے افسران کی تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں کام نہ کرنے والے افسران کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ذرائع کے مطابق وزرا ء کی خصوصی کمیٹی کے فیصلے پر بیوروکریسی کی جانب سے مکمل تعاون کی ہدایت بھی کی گئی۔