لاہور ( آن لائن ) پنجاب کی ترجمان مسلم لیگ نون عظمیٰ بخاری نے عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بزدار صاحب خدارا لاہور کی جان چھوڑ دیں۔ ا پنے ایک بیان میں ن لیگ کی رہنما کا کہنا تھا کہ لاہور کو حفاظت کیلئے روبوٹ اور چابی والے کھلونوں کی ضرورت نہیں،
لاہور کے عوام 2 سال سے جس اذیت سے گزر رہے ہیں اسکا ہمیں اندازہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی لاہوریوں سے اپنی شکست کا بدلہ لے رہے ہیں، عثمان بزدار کا مشن ہے کہ لاہور کو بھی آثار قدیمہ میں تبدیل کیا جائے، لاہور، گوجرنوالہ اور فیصل آباد کے تمام ترقیاتی فنڈز تونسہ اور میانوالی میں لگائے جارہے ہیں۔