اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

آزادکشمیر میں پاکستان کا پرچم اتار دیا گیا، 2 افراد گرفتار، معاملہ شدت اختیار کر گیا

datetime 22  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر کے اہم علاقے میں پاکستان کا پرچم اتار دیا گیا۔ ڈھوڈیال میں پاکستانی پرچم اتارنے پر دو افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیاہے، یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ضلع میرپور کی پولیس کے مطابق ڈھوڈیال میں پاکستانی پرچم اتارنے پر دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ 21 اگست جمعہ کی شام پیش آیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر میرپور طاہر ممتاز کا کہنا تھا کہ مقبول بٹ اسکوائر بلدیہ ڈھوڈیال کی پراپرٹی ہے۔ یہاں پر پاکستان کا پرچم 14 اگست کی تقریبات کے لیے لگایا تھا۔ جس کے بعد ایک گرفتار ملزم نے پہلے بھوک ہڑتال کی اور پھر پاکستانی پرچم اتار دیا تھا۔ جس پر ان کے خلاف عوامی جذبات امڈ پڑے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام پرچم اتارنے کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ غم وغصہ کا اظہار کیا جارہا تھا۔ جس پر قانون کے مطابق کاروائی کی گئی ہے۔جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ ضلع میرپور کے صدر سعد انصاری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ مقبول بٹ کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ڈھوڈیال میں مقبول بٹ شہید اسکوائر قائم کیا گیا تھا۔ اس اسکوائر پر جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے پرچم لگے ہوئے تھے جن کو اتار کر کشمیر ریاست کے غیر ریاستی پرچم پاکستان کا پرچم لگایا گیا تھا۔جس پر راجہ تنویر احمد اور ہمارے ساتھیوں نے انتظامیہ سے رابطہ قائم کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ 14اگست کی تقریبات کے بعد کشمیر کے غیر ریاستی پرچم کو اتار لیا جائے گا اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے پرچموں کو دوبارہ لگا دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ 14 اگست کی تقریبات ختم ہوئیں تو ہم نے انتظامیہ سے اپنا وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ کیا۔ مگر جب ایسا نہ ہوا تو پہلے راجہ تنویر احمد نے 72 گھنٹے کی بھوک ہڑتال کی۔ اس کے بعد عدالت سے رجوع کیا جب کسی بھی جگہ سے ان کے مطالبے کو پورا نہیں کیا گیا تو انھوں نے خود

پاکستانی پرچم کو اتارا دیا۔سعد انصاری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ انھوں نے پرچم کو صرف اتارا ہے کوئی توہین وغیرہ نہیں کی تھی بلکہ پرچم اتارنے کے بعد اس کو اپنے پاس اسی مقام پر رکھ لیا تھا کہ انتظامیہ آئی گئی تو اس کو یہ پرچم دے دیں گے۔ڈپٹی کمشنر طاہر ممتاز نے سعد انصاری کے دعوی کو مکمل مسترد کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارے ان کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوئے تھے۔ ہم نے کبھی بھی کسی سے

کوئی پرچم دوبارہ لگانے اور اتارنے کا وعدہ نہیں کیا تھا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’کسی بھی سیاسی پارٹی، تنظیم وغیرہ کو کسی بھی مقام پر اپنے پرچم وغیرہ لگانے کے لیے اجازت کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہم سے ایسی کوئی اجازت کسی نے بھی حاصل نہیں کی تھی۔ مقبول بٹ اسکوائر کے دیکھ بھال انتظامیہ کی ذمہ داری ہے جو وہ احسن طریقہ سے پوری کررہے ہیں۔‘جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے صدر ڈاکٹر توقیر گیلانی کا کہنا تھا کہ

ہم پاکستانی پرچم کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتے اور نہ ہی راجہ تنویر اور ہمارے دوسرے گرفتار ساتھی سفیر کشمیری نے ایسی کوئی توہین کی ہے۔’یہ معاملہ نظریات کا ہے۔ حکومت نے ڈھوڈیال میں مقبول بٹ اسکوائر قائم کیا ہے۔ یہ کام ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ جس کو ہم بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ مگر مقبول بٹ اور اب ان کے ساتھی اس وقت خود مختار کشمیر کی جدوجہد کررہے ہیں۔‘

ڈاکٹر توقیر گیلانی کا کہنا تھا کہ ’اب وہ اسکوائر جو مقبول بٹ کے نام سے منسوب ہے۔ وہاں پر کشمیرکے علاوہ کوئی بھی غیر ریاستی پرچم لگانا مناسب نہیں ہے۔ جس سے ہمارے ساتھیوں کے جذبات مجروع ہوئے ہیں۔‘پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جماعت اسلامی کے سابق امیر اور مرکزی رہنما سردار اعجاز افضل خان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کا پرچم اتارانا غداری کے مترادف ہے۔‘ان کا دعوی تھا کہ ’اس بارے میں کوئی دو رائے نہیں

ہے کہ آر اور پار کے کشمیری، کشمیر کو پاکستان بنانے کی جدوجہد کررہے ہیں۔ اس واقعہ کے بعد ڈوڈھیال کی تمام سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیموں کے کارکناں اکھٹے ہوئے اور انھوں نے دوبارہ پاکستان کا پرچم لہرایا ہے۔‘مقبول بٹ اسکوائر سے پاکستانی پرچم اتارنے کے واقعہ کے بعد اس کے حق اور مخالفت میں مظاہرے ہورہے ہیں۔ پرچم اتانے کی مخالفت کرنے والے اس پر سخت کاروائی کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ راجہ تنویر احمد اور سفیر کشمیری کی رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…