210 پیشیاں، 16 جج تبدیل عتیقہ اوڑھو شراب کیس کا 9 سال 2 ماہ، 14روز بعد فیصلہ آنے پرارشاد بھٹی نے پاکستان کے نظام کو کڑی تنقید کا نشانہ بناڈالا

22  اگست‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے اداکارہ عتیقہ اوڑھو شراب برآمدگی کیس کا تاخیرسے فیصلہ آنے پر پاکستان کے نظام کو کڑی تنقید کا نشانہ بناڈالا۔اپنے ایک ٹویٹ میں ارشاد بھٹی نے کہا کہ افتخار چوہدری نے عتیقہ اوڑھو سے 2 بوتل شراب کی برآمدگی کا از خود نوٹس لیا جس کے بعد 210 پیشیاں، 16 جج تبدیل اور بالآخر 9 سال 2 ماہ اور 14روز بعد فیصلہ آیا اور عتیقہ اوڑھو باعزت بری ہوگئیں۔ارشاد بھٹی نے کہا”کیا نظام ہے کہ کہیں شراب شہد

بن جاتی ہے اور کہیں زیتون کا تیل، کہیں شراب سائیں بزدار کو نیب پہنچا دیتی ہے اور کہیں دو بوتلیں 9 سال چلتی رہتی ہیں۔”یاد رہے کہ اداکارہ عتیقہ اوڑھو پر الزام تھا کہ ان سے اسلام آباد ایئر پورٹ پر 2 بوتل شراب برآمد ہوئی ہے ۔ 2011 میں اس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اس معاملے پر از خود نوٹس لیا تھا۔ عتیقہ اوڑھو شراب برآمدگی کیس میں 9 سال کے عرصے میں 210 پیشیاں ہوئیں اور 16 جج تبدیل ہوئے اور 9 سال 2 ماہ، 14روز بعد فیصلہ آیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…